روجھان: زمین کاتنازعہ ، فائرنگ سے 5 بچوں کی ماں زخمی ، ہسپتال داخل
باغی تی وی : (روجھان سے ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)روجھان کے نواحی علاقہ تھانہ مزاری گوٹھ کی حدود میں زمین کے تنازعہ پر عیسیانی برادری کے دو فریقین میں فائرنگ کے نتیجے میں 5 بچوں کی ماں شدید زخمی ہو گئی، زخمی خاتون کے ورثاء گلاب خان اسد خان قوم عیسیانی سکنہ گوٹھ مزاری نے میڈیا کو بتایا ہے کہ آج علی الصبح 8:30 پر عیسیانی برادری کے 10/12 مسلح افراد نے گھر پر حملہ کیا اور فائرنگ کی، فائرنگ کی نتیجے میں ایک شادی شدہ خاتون 5 بچوں کی ماں دو فائر لگنے سے شدید زخمی ہو گئی، فائرنگ کی آواز پر برادری کے دیگر افراد جمع ہو گئے جس پر مسلح افراد فرار ہو گئے. اسد عیسیانی نے بتایا ہے فائرنگ میں زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے شاہ والی اسپتال میں منتقل کیا گیا زخمی خاتون کے ورثاء گلاب خان، اسد خان اقوام عیسیانی نے واقعہ کی اطلاع گوٹھ مزاری پولیس کو دی. دوسری جانب جب نمائندہ باغی ٹی وی نے اس وقوعہ کے متعلق ایس ایچ او گوٹھ مزاری سے رابطہ کر کے اس رونما ہونے والے واقعہ کے متعلق دریافت کیا تو ایس ایچ او گوٹھ مزاری نے بتایا کہ عیسیانی برادری کے فریقین میں لڑائی جھگڑا ہوا تاہم فائرنگ کے متعلق ہمیں کہیں سے شواہد نہیں ملے اس واقعہ کے متعلق مزید تحقیقات کر رہے ہیں زخمی خاتون کو طبی امداد کے لئے شاہوالی بھیج دیا گیا ہے اور ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Shares: