روجھان – ملک بھر کی طرح روجھان میں چہلم حضرت امام حسین نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا

روجھان (ضامن حسین بکھر کی رپورٹ)ملک بھر کی طرح روجھان میں چہلم امام حسین علیہ السلام نہایت ہی مذہبی عقیدت و احترام سے منایا گیا ۔
روجھان میں چہلم امام حسین کا مرکزی ماتمی جلوس امام بارگاہ حسینیہ سید کالوشاہ شمسی سے برآمد ہوا جو اپنے حسب سابق مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا محلہ پنوار، محلہ سعید آرائیں سے علم، تعزیہ، جھولا، اور شبیہہ ذوالجناح برآمد کیئے گئے ماتمی جلوس میں شامل سینکڑوں کی تعداد میں عزاداران حسین نے سینہ کوبی، زنجیر زنی اور نواحہ خواں پارٹیوں شیخ برادری، کھوگانی برادری، اور زوار غلام مجتبیٰ بکھر نے نواحہ خوانی کی اور اپنے مقررہ وقت میں سگن برآمد کیئے اور ماتمی جلوس سگن برآمد کرنے کے بعد سینہ کوبی کرتے ہوئے واپس امام بارگاہ حسینیہ سید کالو شاہ پر پہنچے جہاں پر مجلس عزاء مسافرہ شام برپاء کی ذاکرین اور علماء نے کربلاء اور اسیران شام کے فضائل و مصائب بیان کیئے ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کی ہدایت پر ایس ایچ او روجھان کی زیر قیادت سیکیورٹی کے نہایت ہی سخت انتظامات کیئے گئے تھے امام بارگاہ کے داخلی و خارجی راستوں میں پولیس کی بھاری نفری موجود تھی مجلس عزاء اور امام بارگاہ میں داخل ہونے والوں کی تلاشی کا عمل بھی جاری رہا مومنین کی جانب سے دودھ و مشروبات کی ٹھنڈی سبیلیں اور لنگر نیاز کا بھی اہتمام کیا گیا تھا مجلس اور پرسہ داری میں بانی صف ماتم سید حاجی محمد رضا شاہ شمسی، سید حسن رضا شمسی، سید بشارت حسین شاہ رضوی بھی شریک تھے مجلس کے اختتام پر سید حاجی محمد رضا شاہ شمسی نے عالم اسلام میں یکجہتی دین اسلام کی سربلندی مسلم ممالک کی سلامتی اور امت مسلمہ کی ہم آہنگی اور پاکستان کی سلامتی ترقی خوشحالی اور امن و امان اور پاک فوج کی کامیابی و کامرانی پاکستان کے سیکیورٹی اداروں پاک فوج اور پنجاب پولیس کے شہدائے کی درجات بلندی کے لئے اور روجھان تمن مزاری کے لئے دعائے خیر اور تمن مزاری کے بزرگ سابق وزیراعظم پاکستان سردار میر بلخ شیر مزاری، سردار معظم مسعود مزاری، سردار خضر حسین مزاری کی صحت سلامتی اور طویل العمری کی دعائیں مانگی گئیں اسٹیج سیکرٹری کے فرائض حاجی زوار غلام مصطفی حیدری بکھر نے سر انجام دیں

Leave a reply