تلہ گنگ ضلع کے قیام سے متعلق اہم پیش رفت، محکمہ ریونیو پنجاب نے انتظامی امور کےلیے مختلف ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹریز کو یادہانی خط لکھ دیا۔
باغی ٹی وی : تلہ گنگ (شوکت علی ملک سے) محکمہ ریونیو پنجاب کے 5 ستمبر 2022 کو لکھے گئے خط کے مطابق محکمہ ریونیو پنجاب نے کمیونیکیشن اور ورکس ڈیپارٹمنٹ، سپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، ٹورازم ڈپارٹمنٹ، کوآپریٹو ڈیپارٹمنٹ، ایچ یو ڈی پی&ایچ ای ڈیپارٹمنٹ، لائیو اسٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ، انفارمیشن اینڈ کلچر ڈیپارٹمنٹ اور ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ کے سیکریٹریز کو یادہانی خط لکھ دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے محکمہ ریونیو پنجاب میں تحصل تلہ گنگ اور تحصیل لاوہ پر مشتمل نئے ضلع کی تشکیل کےلیے کام جاری ہے، مجوزہ ضلع میں فیلڈ دفاتر کے قیام اور انتظامی معاملات کےلیے متعلقہ محکموں کی ریکوائرمنٹس اور فنڈز بارے فی الفور رپورٹ پیش کریں، تاکہ چیف منسٹر آفس کے حکم کے مطابق مرتب کردہ رپورٹ کیبنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈیویلپمنٹ کو منظوری کےلیے پیش کی جاسکے۔
Shares: