کندھ کوٹ۔کئی علاقوں میں ہیضہ، ڈائیریااورملیریا پھیلنے لگا ،گیسٹرو 3 بچے جا ںبحق
باغی ٹی وی : کندھ کوٹ (نامہ نگار)کندھ کوٹ کے کئی علاقوں میں ہیضہ، ڈائیریااورملیریا پھیلنے لگا ،گیسٹرو 3 بچے جا ںبحق ہوگئے اور کئی متاثر ہیں ،قریبی گائوں سلیم جعفری میں 3 سالہ بچی سرداری 2 سالہ بچہ نیاز احمد جعفری گیسٹرو سے جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ گائوں یعقوب بہلکانی میں 3 سالہ عزیز اللہ گیسٹرو سے جان کی بازی ہارگیا ،کندھ کوٹ میں ہیضہ سے بچوں کی ہلاکت سے علاقہ میں خوف کاسماں ہے ،محکمہ صحت سندھ ہیضہ کی وباء کے پھیلائو کو روکنے میں کوئی اقدامات کرنے میں ناکام ہے ،دوسری طرف شہریوں کا کہنا ہے گرمی اور حبس سے بچے بوڑھے مختلف بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیں، فوری طور پر بجلی کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا جائے۔
Shares: