باغی ٹی وی – ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز کی رپورٹ)ننکانہ صاحب موٹر وے ایم 3 نزد ٹھٹہ عیسیٰ سٹاپ موٹر وے پولیس مزدے والے کا چالان کر رہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے آکسیجن سپلائی مزدے نے ڈرائیور کو ہٹ کیا ، حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا ، حادثہ کے نتیجہ میں مزدے کا ڈرائیور زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ آکسیجن سپلائی مزدا موٹر وے سے نیچے جا گرا ،ریسکیو عملہ نے ضروری کاروائی کے بعد ڈیڈ باڈی موٹر وے پولیس کے حوالے کر دی. حادثہ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ محمد صابر کے نام سے ہوئی جو کہ ضلع رحیم یار خان کا رہائشی تھا

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں