باغی ٹی وی – محمدپور دیوان (جنید خان احمدانی سے ) محمد پور دیوان میں گھریلو گیس ایل پی جی کے خود ساختہ نرخ مقرر کر کے شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ عرصہ سے جاری انتظامیہ غائب تفصیل کے مطابق محمد پور دیوان میں ایل پی جی مافیا لوٹنے کے لیے سرگرم، ایل پی جی فی کلو دو سو بیس روپے کے بجائے تین سو ساٹھ روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیجا رہی ہے،عوام کا کہنا ہے کہ مہنگائی، بیروزگاری لوڈشیڈنگ اور پٹرول کے مہنگا ہونے کے بعد اب ایل پی جی کی بلیک میں فروخت نے ہمارا جینا محال کر دیا ہے، علاوہ ازیں شہریوں کاکہنا ہے کہ سول ڈیفنس کی مبینہ ملی بھگت سے شہر و گردونواح میں جگہ جگہ غیر قانونی گیس ریفلنگ سے شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں جبکہ انتظامیہ اس خود ساختہ مہنگی ایل پی جی فروخت کرنے والے ڈیلرز کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کرے،عوامی سماجی علاقائی و شہری حلقوں میں فہد رضا ۔ محمد سلیم ۔ مبشر نذیر ۔ آفتاب احمد ۔ محمد نواز و دیگر نے وزیر اعلی پنجاب ۔ کمشنر ڈیرہ غازی خان ۔ ڈپٹی کمشنر راجن پور سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخ سے زائد ریٹ پر ایل پی جی فروخت کرنے اور کھلے عام گیس ریفلنگ کرنیوالے ڈیلرز کے لائسنس منسوخ کر کے دکانیں سیل کی جائیں

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں