کوئٹہ دھماکہ، وزیراعظم کی مذمت، رپورٹ طلب کر لی

0
61

وزیر اعظم عمران خان نے کوئٹہ میں مسجد میں بم دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، گورنر پنجاب ،وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی دھماکے کی مذمت کی ہے.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں جمعہ کی نماز کے وقت دھماکہ ہوا جس پر وزیر اعظم عمران خان نے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور صوبائی حکومت سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، وزیر اعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت بھی کیں اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی . گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی کوئٹہ دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مقد س مہینے میں دہشت گردوں کی جمعہ کے بابرکت دن کوئٹہ کی مسجد میں دہشت گردی اسلام اور پاکستان دشمنی کی بزدالانہ کاروائی ہے یہ دہشت گردی عوام کی روح اور اساس پر حملہ ہے ہمارے دل رنج کی وجہ سے چھلنی ہیں سیکورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گی ،

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں مسجد میں دھماکے کی مذمت کی ہے اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اورافسوس کا اظہارکیا ہے .

واضح رہے کہ کوئٹہ کے علاقے پشتون آباد میں ہونیوالے دھماکے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو ئے .

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کے وقت نمازی مسجد میں جمع تھے ،مسجد رحمانیہ میں دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں امام مسجد مولانا عطاء الرحمان سمیت دو افراد شہید ہو گئے جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے جن میں سے تین زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے، تمام زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے ہیں.کوئٹہ کی رحمانیہ مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دھماکہ ہوا جس کے بارے میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا خیزمواد مسجد کےاندرمنبرکےقریب رکھا گیا تھا، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق پشتون آباد دھماکےمیں دو سےڈھائی کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیاگیا ہے

Leave a reply