ڈیرہ اسماعیل خان – واساکی جانب سے شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جابجا گندگی کے ڈھیر لگ گئے

باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان. واساکی جانب سے شہر میں صفائی نہ ہونے کی وجہ سے جابجاگندگی کے ڈھیر لگ گئے،صوبائی حکومت کی جانب سے صفائی کیلئے ملنے والے کروڑوں روپے کے فنڈزکرپشن کی نذرہوگئے،نالے نالیاں گندے پانی سے بھر گئیں،صفائی کی ناقص صورتحال،عوام کاشدیدردعمل۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے واسا کو کروڑوں روپے کے فنڈز اورجدید مشینری مہیاکی گئی ہے مگرصفائی کی صورتحال ابترہوچکی ہے۔ شہر میں جابجاگندگی کے ڈھیر پڑے ہوئے ہیں جنہیں اٹھانے والاکوئی نہیں ہے۔ نالے اورنالیاں گندے پانی سے اٹی پڑی ہیں جس کی وجہ سے مچھروں کی بہتات ہورہی ہے۔ ڈینگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظرواساکاکوئی اہلکار صفائی کرنے والانہیں ہے۔صفائی نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کا سانس لینا محال ہوچکاہے۔گلیوں روڈوں پرکوڑاکرکٹ جمع ہوچکاہے اورعوام اپنی مددآپ کے تحت صفائی کرانے پرمجبورہوچکے ہیں۔شہر کی مین روڈوں پر پانی جمع ہے جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں انتہائی مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصر اللہ خان سے واساکے چیف ایگزیکٹو کے خلاف کاروائی کرنے اورواسا عملے کوروزانہ کی بنیاد پر صفائی کرنے کاپابندبنانے کامطالبہ

Comments are closed.