محبت میں ناکامی، نوجوان کا دولہے کو قتل کرنے کا منصوبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ میں ایس ایچ او مندنی فضل داؤد خان نے کامیاب کاروائی کی ہے خزانہ پشاور کے رہائشی نوجوان نے محبت میں ناکامی کے بعد دولہے کو قتل کا منصوبہ بنایا۔ ناکام عاشق کے مذموم منصوبے کو مندنی پولیس نے ناکام بناکر گرفتار کرلیا۔
پولیس نے کارروائی کے دوران خزانہ پشاور کے رہائشی ملزم عاقل ولد امیرزادہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم عاقل لڑکی سے پیار کرتا تھا لیکن لڑکی کی جانب سے اسے دھتکار دیا گیا، ملزم کی اس سے پہلے لڑکی سے دوستی رہ چکی ہے،لڑکی کی شادی طے ہوئی تو ملزم سے برداشت نہ ہوا، ملزم نے دولہا کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا، ملزم عاقل ولد امیرزادہ سعودی عرب سے نوجوان کو قتل کرنے کی غرض سے ساتھی سمیت مندنی پہنچ گیا۔ ناکام عاشق نے نوجوان نوید ولد ریدی گل کی شادی کی تقریب رکوانے اور ان کو قتل کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم عاقل نے بھیس بدل کر ساتھی ملزم نظار ولد عباللہ سکنہ شبقدر کے ہمراہ نوجوان کے قتل کیلئے مندنی پہنچ گئے۔ پولیس کو مخبری ہوئی تو پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا،
علاوہ ازیں ڈی ایس پی تنگی تاج محمد خان کی نگرانی میں ایس ایچ او فضل داؤد خان نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو پستول سمیت گرفتار کرلیا۔ملزم سے پستول اور وقوعہ میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل برامد کرکے تھانہ مندنی منتقل کردیا۔ جہاں ان سے مزید تفتیش جاری ہے۔مزید کاروائی کے دوران امان اللہ ولد قادر کو گرفتار کرکے 182گرام آئس برآمد کرلیا ہے۔ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔
واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنیوالے باپ بیٹا گرفتار
ڈکیتی کے دوران زیادتی کیس، پولیس کی ایماء پر ملزم پارٹی کی دھمکیاں، صلح کے لئے بیوہ پر دباؤ
6 سالہ بچی سے زیادتی و قتل کیس، عدالت نے ملزم کو سزا سنا دی
سال 2020 کا پہلا چائلڈ پورنوگرافی کیس رجسٹرڈ،ملزم لڑکی کی آواز میں لڑکیوں سے کرتا تھا بات
سائبر کرائم ونگ کی کاروائی، چائلڈ پورنوگرافی میں ملوث تین ملزمان گرفتار