باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان – ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کا تھانہ بیٹ میرہزار کی حدود میں سترہ سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس۔ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی فوری رپورٹ طلب ۔ تفتیش کے لیے سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کا حکم۔ تمام پہلووں سے تفتیش کرکے حقائق سامنے لائے جائیں انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ آر پی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ضلع مظفرگڑھ ، تحصیل جتوئی تھانہ بیٹ میر ہزار کی حدود میں سترہ سالہ لڑکی کی جلی ہوئی نعش ملنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او مظفر گڑھ سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ۔آر پی او نے واقعہ کی تفتیش کے لیے فوری طور پر سپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دینے کے احکامات جاری کردیئے ۔آر پی او نے ڈی پی اومظفر گڑھ کو فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچنے اور واقعہ کی جدید سائنسی بنیادوں پر فرانزک ٹیموں کی مدد سے تمام پہلووں سے تفتیش کرانے کی ہدایات جاری کیں ۔آر پی او نے مزید ہدایات جاری کیں کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری عمل میں لائی جائے ۔ انصاف کی فراہمی کو ہرصورت یقینی بنایا جائے۔ قبل ازیں جائے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

Shares: