تلہ گنگ: تھانہ ٹمن کی حدود سگھر میں انتہائی شرمناک واقعہ، سسر کی اپنی بہو سے زیادتی کی کوشش۔ایف آئی آر درج، متاثرہ فریق کا ایس ایچ او تھانہ ٹمن سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ۔
باغی ٹی وی :تلہ گنگ (نامہ نگار) تھانہ ٹمن کی حدود سگھر میں انتہائی شرمناک واقعہ، سسر کی اپنی بہو سے زیادتی کی کوشش، متاثرہ خاتون م ب ساکن سگھر کے مطابق 25 اگست کو میری ساس کسی کام کے سلسلے میں لاہور گئی ہوئی تھی جبکہ میرا خاوند عمر فاروق کراچی میں ملازمت کرتا ہے، متاثرہ خاتون کا کہنا ہے کہ میرا سسر عبدالستار بوقت دس بجے دن آیا اور میں گھر میں اس وقت اکیلی تھی، اس نے مجھے کہا کہ میری ٹانگیں دباؤ، میں نے اپنے سسر کو والد کی طرح عزت دی اور اس کی ٹانگیں دبائیں کہ اس دوران اس کی نیت خراب ہو گئی، اور اس نے مجھے زنا پر اکسایا میں نے انکار کیا تو زبردستی میرے سسر نے میرے ساتھ زنا کرنے کی کوشش کی میں دوڑ کر کمرہ کے اندر چلی گئی اور دروازہ بند کر دیا، اور فون کرکے ساری بات اپنی ساس کو بتائی جس نے مجھے کہا کہ وہ لاہور سے واپس آرہی ہے، میری ساس اسی دن واپس آ گئی اور مجھے کمرے سے نکالا، میرے سسر نے دھمکی دی کہ خبردار کسی کو نہ بتانا ورنہ قتل کر دوں گا، بوجہ خوف جان میں خاموش ہوگئی اور اسی دن رات کو والدین کے گھر آگئی، آج تک راضی نامہ کی بات ہوتی رہی ہے جوکہ نہ ہوسکا ہے، استدعا ہے کہ میری دادرسی کی جائے، متاثرہ خاتون کی درخواست پر تھانہ ٹمن پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے، متاثرہ خاتون نے ایس ایچ او تھانہ ٹمن، ڈی پی او چکوال سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
Shares: