باغی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان (شہزادخان نامہ نگار) ڈی جی خان میں کمشنر کی تمام تر توجہ صرف امراء کیلئے جم خانہ کی ترقی پر مرکوز، غریب رل گئے۔کمشنرڈپٹی کمشنر کی غریبوں کیلئے عدم دلچسپی، 40گرام کی پاپڑ جیسی روٹی 10روپے میں دھڑلے سے فروخت، اکثر تندور مالکان سرکاری ریٹ والا آٹا خرید کر روٹی لگارہے ہیں لیکن روٹی مہنگی فروخت کررہے ہیں، ایک شخص کوپیٹ بھرنے کیلئے ایسی روٹی کم از کم 10کی تعداد میں چاہیے، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، تندور مالکان آٹا مہنگا کی آڑ میں مہنگی اور کم وزن روٹی فروخت کررہے ہیں۔ تندور مالکان کو لگام دی جائے۔ تفصیل کے مطابق شہر ڈیرہ غازیخان میں بالخصوص گھنٹہ گھر بازاراور شہر کے دیگر حصوں میں تندور مالکان 10روپے میں آٹے کی 40گرام کی روٹی فروخت کررہے ہیں جبکہ اگر روٹی لی جائے تو اس کا وزن اس سے بھی کم ہے، عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازیخان اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان سے مطالبہ کیاہے کہ وہ فی الفور تندور مالکان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں سرکاری ریٹ اور وزن کے مطابق روٹی فروخت کرنے کا پابند کریں۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں