نیب حراست میں مجھ سے کیا سوال کئے گئے؟ مریم نواز نے آج بتا ہی دیا
مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ چھ سال ہم نے جھوٹا مقدمہ برداشت کیا ، ہمیشہ وقت ایک جیسا نہیں رہا ، ایک دن قوم کے سامنے ساری حقیقت آ کررہے گی

مسلم لیگ ن کی رہنما ، مریم نواز نے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب، پرویز رشید، خرم دستگییر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس ملے ہیں پاسپورٹ رکھنے کا میرا بنیادی حق کیوں چھینا گیا؟ میرا پاسپورٹ 3سال کیوں نہیں دیا گیا؟ جس کیس میں میرا پاسپورٹ رکھا گیا تھا وہ کیس بنا ہی نہیں تھا انہوں نے انوسٹی گیشن کے سلسلے میں مجھے گرفتار کیا،انہوں نے مجھے نیب کے ہیڈ آفس میں 57دن حبس بے جا میں رکھا 57دن بعد مجھے کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا،مجھے خوشی ہے کہ مجھے اپنا پاسپورٹ واپس مل گیا، سوال اٹھتا ہے کہ مجھے 3 سال میرے حق سے محروم کیوں رکھا گیا؟ نیب کو خواتین کے لیے بنایا ہی نہیں گیا وہاں جو سیل بنے ہوئے ہیں وہ مرد حضرات کے لیے ہیں مجھ سے پوچھا جاتا تھا کھانے کا مینو کون بناتا ہے ، پارٹی کے فیصلے کون کرتا ہے ؟ سوال یہ ہے کہ ناجائز طور پر میرا پاسپورٹ کیوں ضبط کیا گیا؟

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان کو اقتدار میں لانے کے لیے پانامہ کا کھیل رچایا گیا،انشا اللہ ایک دن قوم کے سامنے حقیقت آ کر رہے گی، مجھے کیلبری کوئین کہا گیا، میرے والد نے تو کبھی کاروبار کیا ہی نہیں سوال یہ ہے کہ 6 سال مقدمہ کیوں چلایاگیا؟جسٹس شوکت عزیز کے انکشافات قوم کے سامنے ہیں، میں 6سال پانامہ کے جھوٹے مقدمے کو بھگتتی رہی، عمران خان کو الیکشن جتوانے کے لئے یہ سارا ڈرامہ رچایا گیا، میں نے اپنے وکیل کو ہدایات کی تھیں کہ مجھے نیب کی نئی ترامیم کا فائدہ نہیں اٹھانا، جھوٹا مقدمہ جو قوم کے سامنے آیا آپ اسکو این آر او کہتے ہیں،مجھے نیب کی نئی ترامیم کے باعث ریلیف نہیں ملا،

ن لیگی رہنما مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ ظلم نے ایک دن مٹنا ہوتا ہے، یہ ہمیشہ کے لیے نہیں ہوتا،کہا جارہاہے کہ اسحاق ڈار کی واپسی این آر او ہے اسحاق ڈار کی واپسی سے معیشت بہتر ہورہی ہے،ڈار صاحب نے پہلے بھی دو دفعہ ملک کو بحرانوں سے نکالا اب بھی نکالیں گے اگر معیشت بہتر ہوگئی تو یہ لوگ عوام کو کیا منہ دکھائیں گے،وزیراعظم ہاوس میں لوگوں کو بلاکر کہا جاتا ہے کہ مریم نواز کو گرفتار کرو،آپ نے بنی گالہ کی جھوٹی رجسٹریشن کرائی،اس کو این آر او کہتے ہیں،عمران خان کو شرم نہیں آتی ،معافی مانگنے کے بجائے این آر او این آر او کی رٹ لگا رہا ہے،پنجاب میں حکومت ملی تو آپ نے فرخ خان کے کیس ختم کرائے،یہ ہوتاہے این آر او،ماضی میں جس کو پنجاب کا بڑا ڈاکو کہتے ہیں آج اس کو وزیراعلیٰ بنا دیا،تمہارے خلاف اتنے بڑے بڑے کیسز ہیں،فارن فنڈنگ اور توشہ خانہ کیس میں مجرم یہ ثابت ہوا، فرح خان کو راتوں رات باہر بھیج دیا گیا یہ این آر او نہیں،عمران خان کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں عورتوں کی بڑی عزت ہوتی ہے،مریم نوازکو جیل میں آپ کی حکومت میں بھیجا گیا،میں تب بھی خاتون تھی جب مجھے 6 سال عدالتوں میں دھکے کھانے پر مجبور کیا گیا،تم نے مجھے میرے باپ کے سامنے گرفتارکیا اس وقت میں خاتون نہیں تھی؟ ہم تمہاری طرح چھپ کر ضمانتیں نہیں کراتے،جلسوں میں ان کی ساری تقاریر میرے خلاف ہوتی ہیں،کیا جلسوں میں بھول جاتے ہوکہ مریم نواز ایک عورت ہے،دانیال،عزیز اور دیگر لوگوں کو بھی معافی ملنی چاہیے

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان نے ٹی وی انٹرویو میں کہاکہ سائفر گم ہوگیا، سائفر حکومت کی امانت ہے کوئی ہیرے کی انگوٹھی نہیں،ریاست کی دستاویز کو آپ نے غائب کیا اگر جھوٹ بولو گے توساری زندگی رونا پڑے گا ٹیکسلا جلسے میں اداروں کیخلاف جو کچھ بولا گیا اس پر آپ کو شرم آنی چاہیے،جلسوں میںان کی ساری تقاریر میرے خلاف ہوتی ہے، دنیا آج پاکستان کو سائفر بھیجنے سے ڈرتی ہے،اقتدار میں تھے تو سب اچھے اوراقتدارگیا تو سب برے ہوگئے،وہ شخص جو ایوان صدر میں خفیہ ملاقاتیں کرتا ہے، این آر او مانگتا ہے، جب نہیں ملتا تو جلسوں میں تنقید کرتا ہے عمران خان کو آج اقتدار مل جائے تو پھر تعریف شروع کردے گا، مریم اورنگزیب کے ساتھ لندن میں جو کچھ ہوا کیا وہ عورت نہیں تھی؟ این آر او نہیں ملتا تو باہر آکر شور کرتے ہو،

مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف کی واپسی کاراستہ صاف ہے،صرف ایک درخواست دینی ہے عدالت میں جو ہم دیں گے،وطن واپسی کا فیصلہ نواز شریف خود کریں گے،جو لوگ مجھے توڑنا چاہتے تھے میں ان کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں ،نوازشریف نے پہلے ہی کہاتھا اس کو لارہے ہیں معیشت تباہ ہوجائے گی، اس پر سنگین قسم کے الزامات ہیں جن کے ثبوت بھی موجود ہیں عمران خان کو پاکستان کی سیاست سے نکال دے تو یہ ملک دن رات ترقی کرے گا، پاسپورٹ مل گیا اب لندن جاوں گی والدہ کی وفات کے بعد والد اور بھائیوں سے ملاقات نہیں ہوئی،ایک چھوٹی سرجری ہونی ہے جو پاکستان میں نہیں ہوسکتی ہے،

سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے

فرح خان بنی گالہ کی مستقل رہائشی ،مگرآمدروفت کا ریکارڈ نہیں، نیا سیکنڈل ،تحقیقات کا حکم

فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

کارکن تپتی دھوپ میں سڑکوں پرخوار،موصوف ہیلی کاپٹر پرسوار،مریم کا عمران خان پر طنز

مریم نواز جلد روانہ ہوں گی لندن

پاسپورٹ واپسی ، مریم نواز کا ردعمل کہا، مکافاتِ عمل اورعبرتناک انجام اس کے تعاقب میں ہے

ویڈیو: مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ سے پاسپورٹ واپس لے لیا

Shares: