باغی ٹی وی :(علی رضا رانجھا)تھانہ خانقاہ ڈوگراں میں کم سن 10سالہ بچے زین علی کی نعش برآمد، مقدمہ درج، تفصیلات کے مطابق گاؤں مانگٹ علاقہ تھانہ خانقاہ ڈوگراں کی رہائشی خاتون مسماہ نصرت بی بی نے تھانہ میں تحریری درخواست دی کہ نامعلوم افراد نے نامعلوم وجوہات پر میرے کم سن بچے زین علی کو قتل کر کے میرے گھر کی عقب سائیڈ جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہوگئے ہیں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری مقدمہ درج کروایا اورنامعلوم ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرنے کیلئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیں، جائے وقوعہ پر پولیس اور فرانزک سائنس کی ٹیموں نے پہنچ کر ڈیڈ باڈی کو قبضہ میں لے کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دئیے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ فیصل مختار نے اہل خانہ سے گہرے دکھ کا اظہارکیا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی کہ ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرنے کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاکر گرفتار کیا جائے گا اور مقدمہ کو حقائق کی روشنی میں یکسو کر کے انصاف دلایا جائے گا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں