سندھ ہائی کورٹ کا مین پوری،گٹکے،مضرصحت پان مصالحہ کی فروخت پرپابندی یقینی بنانےکاحکم

0
105

سندھ ہائیکورٹ نے مین پوری، گٹکے، مضرصحت پان مصالحہ کی فروخت پرپابندی یقینی بنانے کا حکم دےدیا۔سندھ ہائی کورٹ میں رجسٹرار ٹریڈ مارک کی جانب سے مضرصحت اشیا کے حوالے سے رپورٹ پیش کردی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2 لاکھ سے زائد ٹوبیکو ٹریڈ مارک سرٹیفیکیٹ جاری کیے ہیں تاہم یہ بتانے کی پوزیشن میں نہیں ہیں کہ ٹوبیکو پان مصالحہ کو کتنے سرٹیفیکیٹ جاری کیے گئے ہیں، البتہ آئندہ سماعت پر ریکارڈ کی اسکروٹنی کرکے رپورٹ جمع کروادی جائے گی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ 50 سرٹیفیکیٹ ایسےجاری کیےگئےجو بظاہرٹوبیکو پان مصالحہ سے متعلق ہیں۔عدالت نے رپورٹ کی کاپی اسسٹنٹ اٹارنی جنرل ،ایڈووکیٹ جنرل اور درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

سندھ ہائی کورٹ نے چھالیہ کےاستعمال اور فروخت سےمتعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے وکلاءسےدلائل طلب کرلئے۔عدالت کی جانب سے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اورآئی جی سندھ کو مضرصحت اشیافروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔

خواجہ سرا شبانہ عرف عینی کے قتل کے مجرم کو عمر قید

آئی جی سندھ کوعدالتی احکامات پرعملدرآمد کراکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔عدالت نے درخواست کی مزید سماعت 29 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی سندھ ہائیکورٹ نے گٹکا اور ماوا فروشوں کیخلاف کارروائی جاری رکھنے کا حکم دیا تھا ، اس سال فروری کے مہینے میں سندھ ہائیکورٹ میں گٹکے اور ماوے کی خریدو فروخت میں ملوث پولیس اہلکاروں کیخلاف کارروائی سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی تھی

عدالت نے اس دھندے میں ملوث پولیس اہلکاروں اور افسران کیخلاف کارروائی سے متعلق آئی جی سندھ سےرپورٹ طلب تھی

فیصل آباد:منٹگمری بازار میں آتشزدگی،مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی

عدالت نے گٹکا اور ماوا فروشوں کی پولیس سرپرستی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جو افسران اور اہلکار گٹکے کی خریدوفروخت میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی کی جائے، گٹکے اور ماوے کی فروخت سے کینسر جیسی خطرناک بیماریاں پھیل رہی ہیں۔

فیصل آباد:منٹگمری بازار میں آتشزدگی،مرنے والوں کی تعداد7 ہوگئی

اس دورانِ سماعت پولیس نے بتایا تھا کہ گٹکا ماوا فروشوں سے ڈیلنگ کرانے والے ایس ایس پی مٹیاری آصف بگھیو کو معطل کردیا گیا ہے،آئی جی سندھ نے آصف بگھیو کخلا ف تحقیقات کا حکم تھا عدالت نے کہاتھا کہ آصف بگھیو کے علاوہ جو جو پولیس اہلکار اور افسران اس دھندے میں ملوث ہیں ان کخلا ف کارروائی کی جائے۔

Leave a reply