دودن سے ڈالرکی قیمت میں مسلسل کمی

0
55

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد ڈالر کی اونچی اڑان جاری تھی تو ساری پاکستانی قوم پریشان تھی تا ہم اب ڈالر کی پرواز آہستہ آہستہ نیچے آ رہی ہے یوں سمجھیں کہ غبارے سے ہوا نکل رہی ہے، آج جمعہ کو اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 80 پیسی کمی ہو گئی.

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر 80 پیسے سستا ہونے کی وجہ سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے 70 پیسے پر بند ہوا.جمعہ کو کاروبار کے آغاز پر انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 15 پیسے اضافہ دیکھا گیا تھا جس کے بعد ڈالر 151 روپے 45 پیسے سے بڑھ کر 151 روپے 60 پیسے کا ہوگیا تھا۔ کاروبار کے دوران اوپن مارکیٹ میں ڈالر پہلے 50 پیسے سستا ہوکر 152 روپے کا ہوا اور پھر 80 پیسے سستا ہوکر 151 روپے 70 پیسے کا ہوگیا۔ گزشتہ روز ڈالر کی قیمت میں پچاس پیسے کمی ہوئی تھی .

واضح رہے کہ ڈالر مہنگا ہونے کی وجہ سے حکومت شدید دباو کا شکار ہے، مہنگائی بڑھ چکی ہے اور اپوزیشن حکومت سے آئی ایم ایف سے معاہدوں کی تفصیلات مانگ رہی ہے.

Leave a reply