بھارتی لوک سبھا انتخابات میں 26 مسلمان امیدوار بھی الیکشن جیتے ہیں
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی الیکشن میں مودی کی پارٹی کو ایک بار پھر واضح اکثریت ملی ہے، مودی دوبارہ بھارت کے وزیر اعظم بنیں گے وہیں اس بار الیکشن میں 26 مسلمان امیدواروں کو بھی کامیابی ہوئی ہے. بھارت کے 17ویں لوک سبھا میں مسلم ارکان پارلیمنٹ کی تعداد 26 تک پہنچ گئی ہے اور اس میں کشمیر سے فاروق عبداللہ و حیدر آباد سے اسد الدین اویسی بھی شامل ہیں۔ سابقہ لوک سبھا میں 23 مسلمان اراکین تھے، اس الیکشن میں مسلمانوں کی تین نشستوں کا اضافہ ہوا ہے. 1980 میں سب سے زیادہ 49 مسلمان امیدوار پارلیمنٹ میں پہنچے تھے ،پارلیمنٹ پہنچنے والے مسلمان اراکین کا تعلق یوپی سے چھ، مغربی بنگال سے چھ، جموں کشمیر اور کیرالہ سے تین تین، بہار اور آسام سے دو دو جبکہ لکش دیپ اور پنجاب سے ایک ایک ہے .