ڈپٹی کمشنر احمر نائیک کی زیر صدارت حلقہ این اے118-IIمیں ضمنی الیکشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس، ضلعی افسران سمیت ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والے تمام سیاسی پارٹیوں کے عہدیداران کی اجلاس میں شرکت
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز )ننکانہ صاحب:ضمنی انتخابات میں حصہ لینے والی تمام سیاسی پارٹیوں کی جانب سے ضابطہ اخلاق پر مکمل عملدرآمد کرنے کی یقین دہانی منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر کی جانب سے319پولنگ اسٹیشنز منتخب کئے گئے ہیں تمام پولنگ اسٹیشنزپر صاف پانی،بجلی،فرنیچر،سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر ضروری انتظامات بھروقت مکمل کیے جائیں انتظامات مکمل کرکے تمام محکمہ جات کنفرمیشن سرٹیفیکیٹ مہیا کریں میونسپل ادارے ضمنی الیکشن کے دوران صفائی ستھرائی کے خصوصی اقداامات کو یقینی بنائیں امیدواران ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہوں بصورت دیگر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے گی

Shares: