باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار) مشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کارپوریشن آفس میں ہفتہ وار کھلی کچہری لگائی۔میونسپل سروسز سے متعلق عوامی شکایات سن کر داد رسی کے احکامات جاری کئے ۔مرد اور خواتین سائلین کی تحریری اور زبانی درخواستوں پر احکامات دئیے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ 12 ربیع الاول کے جلوس کے روٹس کی صفائی کی جائے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ شاہ سکندر روڈ پر نئی سیوریج لائن کی تنصیب شروع کردی گئی ہے اور سکیم کے مکمل فنڈز جاری کردئیے گئے ہیں۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے سائلین کی درخواستوں پر مختلف علاقوں میں سیوریج مسائل کے حل کےلئے موقع دیکھنے کےلئے ٹیمیں بھیجنے کے احکامات بھی دئیے۔کمشنر نے کہا کہ کار سرکار میں مداخلت پر مقدمات درج کرائے جائیں۔سرکاری فرائض میں کوتاہی اور عدم دلچسپی برداشت نہیں ہوگی۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نےکارپوریشن کے ریٹائرڈ ملازمین کے پنشن اور دیگر واجبات کی ترجیحی بنیادوں پر ادائیگی کی بھی ہدایات دیں۔انہوں نے کہا کہ عمارتی میٹریل اور ملبہ شاہراہوں پر ڈالنے والوں کے خلاف کارروائی کےلئے دفعہ 144 کے نفاذ کی شفارشات بھیجی جائیں گی۔اس موقع پرڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ملک محمد رمضان،ایس ای پبلک ہیلتھ جواد کلیم،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل ،ایکسئین عدنان نسیم اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں