باغی ٹی وی ، ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان کے پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی، ڈیجیٹل گرداوری بارے جائزہ اجلاس، ڈیجیٹل گرداوری بارے جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کیمٹی روم میں منعقد ہوا۔ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے صدارت کی۔پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو تین دن میں کارکردگی بہتر کرنے،گراں
فروشوں کو قانون کے شکنجے میں لانے اور ڈیجیٹل گرداوری عمل کو مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے،تحصیل وائز گرداوری عمل کو روزانہ کی بنیاد پر چیک کیا جائے گا۔
ریکارڈ میں غلط رپورٹ پر ریونیو سٹاف کا نشان عبرت بنایا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوٹیفائیڈ قیمتوں سے زائد کسی کو اشیاء فروخت نہ کرنے دی جائیں،مجسٹریٹس کارکردگی بہتر کریں،ڈیلی کی کارروائیاں اپ لوڈ کی جائیں،انہوں نے کہا کہ ناقص کارکردگی کے حامل مجسٹریٹس کو برداشت نہیں کریں گے،برائیلر گوشت مہنگا فروخت کرنے والوں کو جرمانے کئے جائیں،ڈیجیٹل گرداوری کیلئے مال مراکز کو فنکشنل کیا جائے،قابل سٹاف کو فیلڈ میں متحرک کیا جائے،ریونیو سٹاف دفاتر میں بیٹھیں،تمام انشنٹیوز پر پرگراس نظر آنی چاہیے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہنمبرداری کیلئے مناسب افراد کے نام ارسال کئے جائیں،ریکارڈ میں غلط رپورٹ ہرگز برداشت نہیں کریں گے،سروس ڈلیوری بہتر کی جائے اور عوام کو ضرور ریلیف دیا جائے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،صابر حسین،
اسسٹنٹ کمشنرز شکیب سرور،جمیل شاہ،فرخ جاوید،ریونیو افسران اور مجسٹریٹس بھی موجود تھے۔

Shares: