باغی ٹی وی ،ڈیرہ غازی خان – امریکی خاتون اربیلا ارپی کیس کے اشتہاری اذان کھوسہ کو عدالت میں پیش کرکے 13 اکتوبر تک ریمانڈ لے لیا گیا ہے، امریکی خاتون اربیلا ارپی سے فورٹ منرو میں زیادتی کیس کے دوسرے ملزم اشتہاری اذان کھوسہ کوبھی گرفتار کرلیا گیااور عدالت میں پیش کرکے 13 اکتوبر تک ریمانڈ لے لیا ایس ایچ او در محمدخان نے عدالت میں پیش کیا ۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان و سینئر کمانڈنٹ محمد انور بریار اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ نے رات گئے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا تھا کہ قبائلی فورس بی ایم پی نے ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے اذان کھوسہ کو اندر پہاڑ سے گرفتار کیا۔سینئیر کمانڈنٹ ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ نے پریس کانفرنس کی. انہوں نے بتایا کہ اذان کھوسہ عبوری ضمانت خارج ہونے پر روپوش ہوگیا تھا۔اشتہاری اذان صفدر کھوسہ کی گرفتاری کیلئے تین چھاپہ مار ٹیمیں تین ماہ سے کام کررہی تھیں۔ پریس کانفرنس میں بتایا گیا کہ فورٹ منرو میں 18 جولائی کی رات اجتماعی زیادتی کا واقعہ رپورٹ ہوا اور 19 جولائی کو ایف آئی آر درج کرکے مرکزی ملزم محمد مزمل کو راجنپور سے گرفتار کرلیا گیا تھامرکزی ملزم محمد مزمل چالان کے بعد جیل میں ہے۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ اور ملزم کو گرفتار کرنے والی ٹیموں کو تعریفی اسناد دینے کا اعلان کردیا

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں