روجھان میں گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج

روجھان، باغی ٹی وی( ضامن حسین بکھر نامہ نگار)روجھان میں گیس کی عدم فراہمی پر شہریوں کا احتجاج
احتجاج جمعیت علمائے اسلام س کے رہنما حاجی غلام یسین سومرو روجھان اور روجھان وارڈ نمبر 12 کی سیاسی شخصیت فاروق احمد ملک کونسلر کی قیادت میں کمیٹی چوک روجھان پر پرامن احتجاج کیا گیا جس میں انجمن تاجران، جماعت اسلامی، و شہریوں کی بڑی تعداد نے احتجاج میں شرکت احتجاج کرنے والے شہریوں کا مطالبہ تھا کہ روجھان میں ڈیڈھ ماہ گرزنے کے باوجود گیس کی سپلائی بحال نہ ہو سکی متعدد مرتبہ ہمیں طفل تسلی و تشفی دی گئی دوسری جانب کمشنر ڈیرہ غازی خان کے احکامات کے باوجود سہیجہ پھاٹک چوک ٹاور روڈ کا کام سست روی کا شکار جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں احتجاج کرنے والوں کا کہنا تھا کہ بجلی کے بلز میں بے تحاشہ ناجائز ٹیکسز نا منظور ہیں اور وزیراعظم پاکستان محمد میاں شہباز شریف وفاقی وزیر بجلی پانی اور چیئرمین پاور ڈویژن برائے اسٹینڈنگ کمیٹی رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری سے بجلی بلوں میں اضافے ٹیکسز کے خاتمے اور روجھان کے صارفین نے گیس کی سپلائی بحال کرنے کے لئے وفاقی وزیر معدنیات، رکن قومی اسمبلی سردار ریاض محمود مزاری، ڈائریکٹر سدرن گیس کمپنی اور زونل آفیسر سدرن گیس کمپنی رحیم یار خان سے گیس کی سپلائی جلد بحال کرنے کی اور کمشنر ڈیرہ غازی خان اور ڈپٹی کمشنر راجن پور اور ایکسیئن ہائی وے سے چوک ٹاور سہیجہ روڈ کے کٹ کو جلد پر کر کے آمدورفت کے راستہ جلد بحال کر کے عوام اذیت سے نجات دلائی جائے ۔ شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ۔

Leave a reply