ٹھٹھہ: بارشوں سے سب جیل ٹھٹھہ انتہائی مخدوش ہوگئی قیدی بدین اور حیدرآباد منتقل، جیل کو سیل کردیا گیا

باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار)مون سون کی برسات کے بعد سب جیل ٹھٹھہ انتہائی مخدوش ہوگئی قیدی بدین اور حیدرأباد منتقل جیل کو سیل کردیا گیا
تفصیل کے مطابق حالیہ مون سون کی برسات نے جہاں سینکڑوں سرکاری عمارتوں کو نقصان پہنچایا وہاںٹھٹھہ کی سب جیل کی چھت اور دیواریں انتہائی مخدوش ہوگئیں اور جیل کی بیرکوں میں پانی جمع ہوگیا جس کی وجہ سے قیدیوں کو ہنگامی بنیادوں پر بدین اور حیدراباد کی جیلوں میں منتقل کردیا گیا ، سب جیل ٹھٹھہ میں چھوٹی نوعیت کے کیسیز والے اور ریمانڈ والے قیدیوں کو رکھا جاتا تھا اس جیل میں تین سو قیدیوں کی گنجائش تھی اور قیدیوں کے رشتہ داروں کو ملاقات کی سہولت بھی تھی مگر قیدیوں کے بدین اور حیدرآباد جانے سے معمولی کیس والے قیدیوں کو بھی بدین کی سخت جیل میں خطرناک مجرموں کے ساتھ رہنا پڑتا ہے اس کے علاوہ پولیس کو بھی قیدیوں کے لانے لیجانے میں بھاری اخراجات ادا کرنے پڑتے ہیں وکلاء برادری اور سول سوسائٹی کے لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سب جیل کی مرمت فوری طور ہر کی جائے

Leave a reply