باغی ٹی وی ڈیرہ اسماعیل خان( نامہ نگار) یونین کونسل دھپ شمالی کے گاؤں سگو شمالی میں دریائے سندھ نے تباہی مچا دی، لوگوں نے نقل مکانی کرنا شروع کر دی، محکمہ ایری گیشن اور سیاسی رہنما صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق یونین کونسل دھپ شمالی کے گاؤں سگو شمالی میں دریائے سندھ نے تباہی مچا دی، لوگوں نے نقل مکانی کرنا شروع کر دی، محکمہ ایری گیشن اور سیاسی رہنما صرف تماشہ دیکھ رہے ہیں اورکوئی حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے جارہے ہیں۔ 350 گھروں پر آباد سگو گاؤں اس وقت دریاکے کٹاؤکی وجہ سے شدید خطرے میں ہے۔ ایم این اے اور سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور، سید کامران شاہ،ممبرصوبائی اسمبلی احتشام جاوید اکبر خان،ممبرصوبائی اسمبلی احمد کریم خان کنڈی،وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل کریم خان کنڈی،علیزائی خاندان،ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان،اسسٹنٹ کمشنر پہاڑپورانیق انور اور اعلیٰ حکام سے سگوشمالی کی عوام نے اپیل کی ہے کہ ہم بھی پاکستانی شہری ہیں۔آج ہم مصیبت میں ہیں۔آئیں ہمارا ساتھ دیں۔انہوں نے منتخب سیاسی نمائندوں سے کہاکہ ہم نے سب کو ووٹ دیے ہیں اور آج ہمیں مشکل کی گھڑی میں آپ لوگوں کی سخت ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ خدارا سیاست کو چھوڑ کر آئیں اورآگے بڑ ھ کر ہماری مددکی جائے۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں