باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز)حلقہ این اے 118ننکانہ صاحبIIمیں ضمنی انتخابات کے دوران امن وامان قائم رکھنے کے لیے سٹی ننکانہ،بچیکی، بڑاگھر،سیدوالہ ،موڑکھنڈا،مانگٹانوالہ اور منڈی فیض آباد میں فلیگ مارچ کاانعقادکیا گیا جس کی قیادت ونگ کمانڈرینجرز لیفٹیننٹ کرنل محب ارحمان اور ڈی پی اوننکانہ صاحب سید خالدمحمود ہمدانی نے کی۔ضلعی انتظامیہ ننکانہ، رینجرز،محکمہ پولیس،ایلیٹ فورس ، سول ڈیفنس، ٹریفک سمیت دیگر محکمہ جات کے افسران نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔اس موقع پرونگ کمانڈرینجرزلیفٹیننٹ کرنل محب ارحمان نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 118کے ضمنی الیکشن کے دوران امن و امان کی فضا کو ہرصورت بحال رکھا جائے گا، منصفانہ، شفاف اور آزادانہ انتخابات کا انعقاد ہم سب کی ذمہ داری ہے جسے ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ قیام امن کے لیے تمام طبقات کے لوگوں کو کردار ادا کرنا ہوگا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی نے فلیگ مارچ کی قیادت کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ این اے 118میں منعقدہ ضمنی انتخابات کے لیے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، امن کو فروغ دینا ہمارا قومی فریضہ ہے، تمام ادارے پرامن ماحول قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں، تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدواروں، ملازموں اور اپنے حمایتیوں کے اندرنظم و ضبط پیدا کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیںاور انہیں ضابطہ اخلاق ،قوانین اور قوائد کی پیروی کرنے اور انتخابی بے قائدگیوں سے اجتناب کرنے کی ہدایت کریں۔علاوہ ازیں ونگ کمانڈرینجرزلیفٹیننٹ کرنل محب ارحمان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ سید خالد محمود ہمدانی اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس وپلاننگ رانا امجد علی کے ساتھ خصوصی ملاقات کے دوران حلقہ این اے 118ننکانہ صاحب IIمیں منعقدہونےو الے ضمنی الیکشن کے حوالے سے تفصیلی جائزہ لیا

Shares: