ڈیرہ اسماعیل خان: امین برادران کا ایک اور چھکا،پنیالہ کو تحصیل کا درجہ مل گیا، دہائیوں سے سابقہ سیاسیوں کی نااہلیوں کا شکار جنوبی پختونخوا کا علاقہ پنیالہ کو وزیراعلی صوبہ خیبرپختونخواہ محمود خان نے تحصیل کا درجہ دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور اور وزیر بلدیات سردار فیصل امین خان گنڈہ پور کی کاوشوں سے پنیالہ کو تحصیل کی حیثیت مل گئی جس پرڈیرہ کے عوامی سماجی مذہبی حلقوں کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف پختونخواہ کی صوبائی حکومت کو خراج تحسین پیش کیاہے۔انہوں نے کہاکہ پسماندہ علاقوں کی قسمت بدلنے کا وقت آگیا ہے اور انشاء اللہ تحصیل پنیالہ شیخ بدین کے پہاڑی سلسلہ اور سی پیک ڈیرہ اسماعیل خان سے جڑا اپنی جزوی حیثیت رکھتا ہے اور تحصیل بننے کے بعد اس علاقہ کی پسماندگیاں ختم ہوں گی اورعلاقے میں ترقیاتی کاموں کا دوردورہ ہوگااورعوام کی محرومیوں کاازالہ ہوگا۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی مذہبی حلقوں کی عوام نے پاکستان تحریک انصاف پختونخواہ کی صوبائی حکومت، سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور اور وزیر بلدیات سردار فیصل امین خان گنڈہ پور کی کاوشوں سے پنیالہ کو تحصیل کی حیثیت ملنے پر تہہ دل سے شکریہ اداکیاہے۔
گزشتہ روزبذریعہ نوٹس ہذاعامرفرید سدوزئی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے جاری اعلامیے میں تمام معززوکاء ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کو مطلع کیاگیاتھاکہ بمطابق صوبہ خیبرپختونخواہ بار کونسل اعلامیہ مورخہ14-10-2022کوڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں مکمل ہڑتال ہوگی جس کی وجہ سے کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہوا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزبذریعہ نوٹس ہذاعامرفرید سدوزئی ایڈووکیٹ جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈیرہ اسماعیل خان کے جاری اعلامیے میں تمام معززوکاء ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان کو مطلع کیاگیاتھاکہ بمطابق صوبہ خیبرپختونخواہ بار کونسل اعلامیہ مورخہ14-10-2022کوڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان میں سمکمل ہڑتال ہوگی جس کی وجہ سے کوئی وکیل عدالتوں میں پیش نہ ہو اجس کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے سائلین کو مشکلات کاسامناکرناپڑا۔
معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار حیدر خان میانخیل، معراج خان شیرانی اورسینئرصحافی شیراز مغل کی میاں خیل ہاؤس ڈیرہ میں چیئرمین موچی وال حافظ یاسین سے ملاقات، ملاقات میں علاقہ کے مسائل پر بات چیت اورحل کرنے کے حوالے سے اہم امورپر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزمعروف سیاسی سماجی شخصیت سردار حیدر خان میانخیل، معراج خان شیرانی اورسینئرصحافی شیراز مغل سے میا ں خیل ہاؤس ڈیرہ میں چیئرمین موچی وال حافظ یاسین کی ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار حیدر خان میانخیل، معراج خان شیرانی اورسینئرصحافی شیراز کوعلاقے میں درپیش مسائل سے آگاہ کیاگیا جس پرفوری اقدامات اٹھانے کافیصلہ کیاگیا۔واضح رہے کہ معروف سیاسی سماجی شخصیت سردار حیدر خان میانخیل، معراج خان شیرانی اورسینئرصحافی شیرازنے سیلاب کے دنوں میں متاثرین سیلاب کی بڑھ چڑھ کر مددکی تھی اورانہیں کھاناودیگرامدادی سامان مہیاکیاتھاجس کی وجہ سے سیلاب زدگان کی مشکلات میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی تھی۔
مفتی محمود اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں نرسز غائب، مریض رل گئے، عوام کا اعلیٰ حکام سے سخت نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق مفتی محمود میموریل اسپتال کے ڈینگی وارڈ میں نرسز غائب مریض رل گئے۔ مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے مریض بے یارو مددگار پڑے ہیں اور کوئی نرسز یا اسپتال انتظامیہ کا بندہ نہیں ہے کہ وہ ہمارے مریضوں کو ڈرپس لگائے۔مریضوں کے لواحقین کا کہنا ہے کہ جب ہم نے اسپتال انتظامیہ سے نرسز کے حوالے سے پتہ کیا تو بتایا گیا کہ ہمارے پاس ایک نرس ہے اور وہ سب کو ڈیل کرتی ہے اس لیے آپ لوگ باری کا انتظار کریں۔ عوام نے صوبائی وزیر صحت، سیکرٹری صحت، چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ، کمشنر ڈیرہ عامرآفاق اور ڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان اور اعلیٰ حکام سے اسپتال انتظامیہ کی غفلت پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مفتی محموداسپتال میں مریضوں کے مطابق سٹاف کی تعدادمیں اضافہ کیاجائے تاکہ مریضوں کو بروقت علاج کی سہولت میسرآسکے اوران کی تکلیفوں کا مداواکیاجاسکے۔








