باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( احسان اللہ ایاز) ضمنی الیکشن حلقہ NA118 کا سیکیورٹی پلان جاری،5315 پولیس افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے لیے تعینات
تفصیلات کے مطابق پولیس کی کڑی نگرانی میں پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ باکس پہنچانے کا عمل جاری الیکشن کمیشن سٹاف اور پریذائیڈنگ آفیسرز کی سیکیورٹی کے لیے پولیس جوان تعینات 319 پولنگ اسٹیشنوں پر A,B,C کیٹیگری کے مطابق سیکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی
پولنگ اسٹیشنوں کی CCTV کیمروں سے مانیٹرنگ یقینی بنائی جائے ڈی پی او آفس میں ایمرجنسی کنٹرول روم قائم
حساس پولنگ اسٹیشنوں پر واک تھرو گیٹس، خاردار تاریں، بیرئیرز اور کنکریٹ بلاک نصب
ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاری
Shares:








