سابق وزیرداخلہ شیخ رشید کاکہنا ہےکہ توقعی ہے آج الیکشن کے بعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے۔راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ توقع ہےآج الیکشن کےبعد عمران خان لانگ مارچ کی کال دیں گے،عمران خان سےدرخواست ہےعوام توقع رکھتی ہے آر یا پارکرو، پاکستان کی فوج اپنے لوگوں پرگولی نہیں چلا سکتی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو مرضی ویڈیو اور آڈیو لے آئیں عمران کوکچھ نہیں ہوگا، عمر کے اس حصے میں عمران خان کے ساتھ ہوں، اوراللہ کے بعد عوام کی بڑی تعداد ہمارے ساتھ ہے، ہم عمران خان کے ساتھ اس کی سلامتی کے لیے کھڑے ہیں۔

سابق وزیر نے کہا کہ پاکستان میں مذہبی انتشار پھیلانے کی عالمی سازش ہورہی ہے، شہباز شریف کو کہتا ہوں کہ قومی سلامتی پر آپ کے کسی غیر ذمہ دارانہ اقدام پر قوم آپ کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جب سے اسحاق ڈار آیا ہے ایک ارب ڈالر خرچ کر چکا ہے، محکموں میں تنخواہیں دینے کے پیسے نہیں ہیں، اور شہبازشریف فضل الرحمان سے دم کرا رہے ہیں جو دم پر یقین ہی نہیں رکھتے۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ یہ گینگ آف فائیو کی حکومت ہے، چوروں کی بارات کو عوام کی آنکھوں کے خون کا اندازہ نہیں، عوام آپ کے چونچلے دیکھ رہے ہیں، ان کو آج شام کو معلوم ہو جائے کہ ان کی سیاست آج ختم ہو گئی ہے۔

شیخ رشید نے مزید کہا کہ یقین سے کہتا ہوں کہ اتھارٹی وزیر اعظم کے پاس ہے لیکن ہلکی پھلکی موسیقی سے کام نہیں چلنا، اس ملک میں قانوں بک رہا ہے، جیل کا دروازہ کھولیں اور ان چوروں کو اندر کریں، مجھے پوری امید ہے سپریم کورٹ 22 کروڑ لوگوں کی خواہشات کے مطابق فیصلہ کریں گی۔

Shares: