باغی ٹی وی ،کندھ کوٹ (مختیااعوان کی رپورٹ)ں ڈینگی، ملیریا اور گیسٹرو میں دن بدن اضافہ ، مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ افراد ڈینگی کا شکار ہوئے
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ میں ڈینگی وائرس خطرناک شکل اختیار کرنے لگا مزید 2 افراد میں ڈینگی وائرس کی تشخیص ہوئی ہے ،برکت علی ڈاہانی اور میرحسن نندوانی ڈینگی وائرس میں مبتلا ہوگئے ہیں ، ڈینگی سے متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سکھر اسپتال ریفر کردیا گیا، گزشتہ ایک ہفتے کے دوران پانچ افراد کو ڈینگی وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا ، ڈینگی وائرس سے ایک شخص جاں بحق ہوا ہے
جبکہ ضلع بھر میں ملیریا اور گیسٹرو میں مبتلا 40 سے زائد معصوم بچے زندگی کی بازی ہار گئے۔ ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت بیماری پر کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکا ہے ،سرکار کی طرف سے کہیں پر کوئی میڈیکل کیمپ نہیں لگایا گیا شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس لے کر میڈیکل کیمپ قائم کرنے اور صحت کی بہتر سہولتیں دینے کا مطالبہ کیا ہے