ٹھٹھہ: مکلی کی رہائشی خاتون کو اس کے ظالم شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ، ایک سالہ بچہ بھی ماں سے چھین لیا ، ماں پر غشی کے دورے

ٹھٹھہ( راجہ قریشی نامہ نگار)مکلی کی رہائشی خاتون کو اس کے ظالم شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ، ایک سالہ بچہ بھی ماں سے چھین لیا ، ماں پر غشی کے دورے
تفصیل کے مطابق مکلی کی رہائشی حلیمہ کو اسکے ظالم شوہر نے دھکے دیکر گھر سے نکال دیا ایک سالہ بچہ بھی ماں کی گود سے چھین لیا ماں پر غشی کے دورے آئی جی سندھ اور دیگر بالا حکام سے انصاف کرنے کی اپیل ،گائوں کارو میر بحر کی رہاشی حلیمہ منگی کی شادی دو سال قبل ضلع خیرپور کے علاقے ٹھری میرواہ میں اپنے رشتے دار صداقت علی منگی ولد ممتاز منگی سے ہوئی تھی ، شادی کے بعد ہی ظالم شوہر نے بیوی پر تشدد کرنا شروع کردیا تھا


اور کئی دفعہ حلیمہ کو اس کا شوہر مکلی کارو میربحر گوٹھ میں چھوڑ کر چلا جاتا تھا مگر رشتے داروں کی کوشش سے واپس لے جاتا تھا اور بے پناھ تشدد کرتا رہتا تھا دو روز قبل حلیمہ کے شوہر صداقت علی اور دیور مھتاب منگی نے حلیمہ کو تشدد کرکے گھر سے نکال دیا اور ماں کی گود سے دودھ پیتا ایک سال کے بچے کریم بخش کو بھی چھین لیا اور اسے قتل کرنے کی دھمکیاں بھی دیں، حلیمہ نے صحافیوں کو روتے ہوئے دہائی دی کہ میرے کلیجے کے ٹکڑے کو مجھ سے چھین لیا گیا ہے اور بچے کو نیند کی دوائیاں دیکر اسے سلادیا جاتا ہے وہ میرے جگر کا ٹکڑا ہے اسے میرے شوہر اور اسکے گھر والے دوائیاں دیکر مار دیں گے ،حلیمہ نے مذید بتایا کہ میرا شوہر رات کو دیر سے گھرآتا تھا میں گھر کا پورا کام کرتی تھی مگر پھر بھی مجھ پر ظلم کے پہاڑ توڑے جاتے تھے ، مجھے گھر سے نکال کر میرے بچے کو چھین لیا گیا ہے انہوں آئی جی سندھ ایس ایس پی خیرپور ایس ایس پی ٹھٹھہ اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میرے لخت جگر کو ظالموں سے بچاکر میرے ساتھ انصاف کیا جائیے

Leave a reply