باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگارگومل یونیورسٹی شدید مالی بحران کاشکار، گومل یونیورسٹی کے ملازمین کا تنخواہیں کی عدم ادائیگی پر احتجاج اور سٹی کیمپس سے ڈیرہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی گومل یونیورسٹی ملازمین کاتنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گومل یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اورتنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی اس وقت شدید مالی بحران کا شکار ہے اور ملازمین کو تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی ممکن نہیں ہورہی ہے۔ تنخواہوں کی عدم ادائیگی کی وجہ سے گومل یونیورسٹی کے ملازمین نے سٹی کیمپس میں جمع ہو کر شدید احتجاج کیا اور کہا کہ یہ کوئی معمولی مسئلہ نہیں کیونکہ اس وقت گومل یونیورسٹی کے سینکڑوں ملازمین جن میں خواتین کی بھی ایک بڑی تعداد شامل ہے تنخواہوں سے محروم ہیں اس کے علاوہ پنشنر حضرات کوبھی کئی کئی مہینوں سے تنخواہوں نہیں دی جارہی ہیں جس کی وجہ سے ان کے مسائل میں اضافہ ہورہاہے۔ گومل یونیورسٹی کے ملازمین سٹی کیمپس سے ڈیرہ پریس کلب تک احتجاجی ریلی کی صورت میں پہنچے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ جلد از جلد تنخواہیں اور پنشن بحال کی جائیں۔گومل یونیورسٹی ملازمین نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر گومل یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی اورتنخواہوں کی ادائیگی کامطالبہ کیاہے۔

Shares: