جی لانگ:نیدرلینڈ کی ٹیم نے بس ڈی لیڈز کی 2 کٹوں اور ناقابل شکست 30 رنز کی بدولت نمیبا کو دلچسپ مقابلے میں 5 وکٹوں سے شکست دے کر ٹی 20 ورلڈکپ کے سپر 12 راؤنڈ میں رسائی کی امیدیں روشن کرلیں۔آسٹریلیا کے شہر جی لانگ کے کارڈینیا پارک اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں نمیبیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، ان کی ٹیم 20 اوور میں6 وکٹوں کے نقصان پر121 رنز بنا سکی۔
Toss update from Geelong 📰
Namibia have opted to bat in Match 5⃣ of #T20WorldCup against Netherlands.#NAMvNED | 📝: https://t.co/ZgB2xnydzr pic.twitter.com/CzpUICw3Kc
— ICC (@ICC) October 18, 2022
بس ڈی لیڈز نے 3 اوور میں 18 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ انہوں نے 30 گیندوں پر 30 رنز بنائے، ان کی اننگز میں 2 چوکے شامل تھے، انہیں آل راؤنڈ کارکردگی پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
بھارت اور جنوبی افریقہ کے سابق کوچ گیری کرسٹن نیدرلینڈ کے کوچنگ اسٹاف میں شامل ہیں، ڈچ ٹیم نے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ابتدائی 14 اوورز میں ایک وکٹ کھو کر 91 رنز بنا لیے تھے تاہم نمیبیا نے 4 وکٹیں لے کر میچ کو دلچسپ بنا دیا۔
For the second time in as many matches, Netherlands' Bas de Leede is the @aramco Player of the Match 🌟#T20WorldCup pic.twitter.com/vsw3fn6Ohv
— ICC (@ICC) October 18, 2022
نیدرلینڈ کو آخری اوور میں جیتنے کے لیے 6 رنز کی ضرورت تھی، ڈی لیڈ نے پہلے چوکا رسید کیا اس کے بعد 2 رنز لے کر 3 گیندیں قبل میچ جتوا دیا۔ڈی لیڈ کا کہنا تھا کہ ہم نے اہم مواقعوں پر وکٹیں گنوائیں، ہمیں بطور ٹیم سیکھنا ہوگا کہ ہم ایسا کرنا افورڈ نہیں کرسکتے۔لیکن خود اعتمادی ہمیشہ موجود ہوتی ہے اور ہم نے دو دلچسپ میچ جیتے ہیں۔
What a turnaround 👏
Namibia have fought their way back into the game!
📝 Scorecard: https://t.co/YahtXKo0pZ
Head to our app and website to follow #T20WorldCup action 👉 https://t.co/76r3b7l2N0 pic.twitter.com/ufBgpptyNj
— ICC (@ICC) October 18, 2022
یہ ایسی ٹیم کے خلاف بڑی کامیابی تھی جس نے ایشین چیمپیئن سری لنکا کو 55 رنز سے ’اپ سیٹ‘ شکست دی تھی۔16 اکتوبر کو ہی آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے مرحلے کے دوسرے میچ میں نیدرلینڈز نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 3 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
Netherlands clinch yet another last-over thriller and go on top of Group A in First Round 👏
📝 Scorecard: https://t.co/YahtXKo0pZ
Head to our app and website to follow #T20WorldCup action 👉 https://t.co/76r3b7l2N0 pic.twitter.com/i0uaE5mbJv
— ICC (@ICC) October 18, 2022
نیدرلینڈ کی ٹیم اس سے پہلے بھی دوسرے مرحلے میں پہنچ چکی ہے جب اس نے 2014 میں اپنے گروپ میں ٹاپ کیا گیا اور انگلینڈ کی ٹیم کو بھی شکست دی تھی۔نمیبیا کے کپتان جیرہارڈ ایراسمس کا کہنا تھا کہ جیت کے اتنے قریب پہنچ کر ہارنا کبھی اچھا نہیں ہوتا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے فیلڈنگ اور بیٹنگ کے شعبے میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ایسا لگا کہ دونوں ٹیموں کو مشکلات پیش آئیں لیکن انہوں نے ہم سے اچھی کرکٹ کھیلی۔