پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کو ری شیڈول کر دیا

0
50

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ اور کرکٹ ویسٹ انڈیز تین ٹی ٹونٹی میچز کی سیریز ملتوی کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں۔جنوری 2023 میں پاکستان میں شیڈول یہ سیریز 2024 کی پہلی سہہ ماہی میں کھیلی جائے گی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان تین ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز ایک سال کیلئے ملتوی کردی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کے شیڈول میں تبدیلی کردی۔پی سی بی کے مطابق کرکٹ ویسٹ انڈیز کی رضا مندی سے جنوری 2023ء میں ہونیوالی سیریز 2024ء کی پہلی سہ ماہی تک آگے بڑھادی گئی ہے۔

بورڈ کا کہنا ہے کہ سال 2024ء آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ کا سال ہوگا اس لئے سیریز ملتوی کرنیکا فیصلہ کیا گیا، میگا ایونٹ کی میزبانی ویسٹ انڈیز اور امریکا جون 2024ء میں کریں گے۔پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ مختصر دورانیے کے یہ میچز دونوں ٹیموں کی میگا ایونٹ کی تیاری میں معاون ثابت ہوں گے۔

واضح رہے کہ تین ٹی 20 میچز کی سیریز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے فیوچر ٹور پروگرام 2023-2027ء کا حصہ نہیں ہے۔

دوسری طرف آج ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے میں ویسٹ اندیز نے زمبابوے کو 31 رنز سے شکست دے دی۔ٹی 20 ورلڈ کپ کوالیفائر مرحلے میں اسکاٹ لینڈ سے پہلا میچ ہارنے کے بعد ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے زبردست واپسی کی ہے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے زمبابوے کو 154 رنز کا ہدف دیا۔ویسٹ انڈیز کی جانب سے جانسن چارلس نے 45، روومین پاول نے 28 اور عقیل حسین نے 23 رنز بنائے۔

زمبابوے کے سکندر رضا نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ بلیسنگ مجربانی نے 2 اور شان ولیمز نے ایک وکٹ حاصل کی۔جواب میں زمبابوے کی پوری ٹیم 18.2 اوورز میں 122 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

ویسٹ انڈیز کے الزاری جوزف سب سے کامیاب بولر رہے جنہوں نے 16 رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Leave a reply