پاکستان کی بیٹی نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

0
53

اسلام آباد: پاکستان سے تعلق رکھنے والی کم عمر ترین کلائمٹ ایکٹوسٹ زینب وحید کیلئے ایک اور بین الاقوامی اعزازخوشقسمتی کی علامت بن کر آیا ہے ، یہ ا عزاز زینب وحید کے لیے بھی ہے اور پاکستان کے لیے بھی

زینب وحید کو ارجنٹائن میں ماحولیاتی تبدیلی کا مقابلہ کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنے والے دنیا کے 40 طاقتور اور ترقی یافتہ ممالک کے میئرز کی کانفرنس”Global Youth and Mayors Forum”  میں پاکستان کی نمائندگی کے لئے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کا انتخاب دنیا بھر سے امیدواروں کے مشکل اور سخت امتحانات کے بعد عمل میں آیا۔ زینب وحید 19 سے 21 اکتوبر 2022 تک ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ انہیں لندن کے میئر صادق خان اور بیونس آئرس کے میئرز  نے خود کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو  کیا ہے۔ وہ کانفرنس کے افتتاحی خطاب میں پاکستان کا مقدمہ بھر پور  اور مدلل انداز میں پیش کریں گی۔

ماحولیاتی تبدیلی پر زینب وحید کا مضمون دنیا بھر سے سلیکٹ کیا گیا یے جو اکتوبر 2022 کے اختتام پر ” Journal of City Climate Policy and Economy” میگزین کے پہلے ایڈیشن میں شائع ہو گا۔زینب وحید اسی امریکا کے شہر نیو یارک میں ہونے والی Youth4Climate کانفرنس پاکستان سے آفشیل ڈیلیگٹ منتخب ہوئیں۔  انہوں نے اپنے خطاب کو "اے دنیا کے منصفو دیکھو، میرا ملک پاکستان ڈوب رہا ہے”  کا عنوان دیا۔

زینب وحید اکتوبر 2021 میں اٹلی کے شہر میلان میں Youth4Climate کانفرنس بھی پاکستان سے منتخب ہوئی تھیں۔   میلان کانفرنس میں کوپ 27 کے صدر الوک شرما، کلائمٹ چینج کی سب سے بڑی ایکٹوسٹ گریٹا تھنبرگ، یونیسف کی سفیر برائے گرلز ایجوکیشن وینسیا ناٹکے، UNCCC کی ہیڈ، میلان کے میئرز اور دیگر عالمی شخصیات نے خود زینب سے ملاقات کی۔ زینب نے اس انٹرنیشنل فورم پر پاکستان کا موقف اور مثبت تشخض نہایت جاندار انداز میں پیش کیا۔۔

زینب  اپنا سخت موقف رکھتی ہیں کہ پاکستان ماحولیاتی تبدیلی کا ذمہ دار نہیں لیکن سب سے زیادہ قیمت چکا رہا ہے۔ اس لئے پیرس معاہدے کے تحت غریب ملکوں کی ہنگامی فنڈنگ کے وعدے سے مکر جانے والے امیر ممالک کا احتساب کیا جائے۔ عالمی برادری بھیک یا خیرات سمجھ کر نہیں بلکہ  اولین ذمہ داری سمجھ کر پاکستان کو اس حق ادا کرے۔اے لیول کی طالبہ زینب وحید انگلش مضمون نویسی کے دو مقابلے بھی جیت چکی ہیں۔ وہ مختلف تعلیمی اداروں میں ماحولیاتی تبدیلی اور ” فکر اقبال اور آج کا نوجوان پر لیکچرز بھی دیتی ہیں

Leave a reply