قطرچینی پانڈوں کا تحفہ حاصل کرنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک بن گیا

0
41

دوحہ : قطر بدھ کے روز چینی پانڈوں کا تحفہ حاصل کرنے والا مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک بن گیا۔

باغی ٹی وی : "دی نیوز” کے مطابق چین کی جانب سے قطر کا پانڈوں کا جوڑا تحفے میں دیا گیا ہے جن کا نام سہیل اور ثریا ہے۔ پانڈے کے اس جوڑے کو لگژری ایئر کنڈیشنڈ حصے میں رکھا گیا ہے-

سرکاری راشن کے لیے گاؤں والوں نے30 فٹ اونچا پہاڑ کاٹ کر راستہ بنالیا

قطر میں 20 نومبر سے فیفا ورلڈکپ 2022 کا آغاز ہو رہا ہے جس کی خوشی میں چین کی جانب سے پانڈوں کا جوڑا تحفے میں دیا گیا ہے۔

چین ورلڈ کپ کے ایونٹ میں شریک نہیں لیکن اس کے قطر سے اچھے تعلقات ہیں اور وہ قطر سے قدرتی گیس کا بڑا خریدار ہےقطر مشرق وسطیٰ کا پہلا ملک ہے جسے چین کی جانب سے پانڈوں کا تحفہ دیا گیا ہے۔

الخور کے زولوجیکل ڈائریکٹر ٹم بوٹس نے کہا کہ قطر کے دارالحکومت دوحہ سے تقریباً 50 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع الخور پارک میں پانڈوں کو عارضی طور پر رکھا گیا ہے۔ جن میں نر پانڈے کی عمر 4 سال اور وزن 130 کلوگرام ہے جبکہ مادہ پانڈے کی عمر 3 سال اور وزن 70 کلو گرام ہے۔ پانڈوں کی الخور پارک میں منتقلی کی باقاعدہ تقریب رکھی گئی تھی جس میں زیادہ سے زیادہ بچوں کو شریک کرایا گیا۔

گاؤں جہاں 32 ایکڑ اراضی بندروں کے نام

بوٹس نے کہا کہ پانڈوں کے اس جوڑے کی دیکھ بھال کے لیے 2 چینی ٹرینر بھی ساتھ آئے ہیں جو پانڈوں کے ہمراہ 21 روز قرنطینہ میں رہیں گے جس کے بعد عوام انہیں دیکھ سکیں گے۔

پانڈا ہاؤس میں سہیل اور ثریا کے اپنے الگ الگ کوارٹر ہوں گے۔ قطر میں چین کے سفیر ژو جیان نے کہا کہ نیا کمپلیکس "عالمی معیار کا، شاندار اور آرام دہ” ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ دو خوبصورت پانڈے جلد ہی قطری عوام اور مشرق وسطیٰ کی محبت کا مرکز بن جائیں گے۔ سہیل خلیجی خطے میں نظر آنے والے روشن ترین ستاروں میں سے ایک کا نام ہے، جبکہ ثریا Pleiades ستاروں کے جھرمٹ کا عربی نام ہے قطر چین اور تائیوان سے باہر پانڈوں کو دیئے جانے والا 20 واں ملک ہے-

بی جے پی ایم ایل اے کے ہندو دیوی، دیوتاؤں سے متعلق عقائد پر سوالات نے تنازعہ کھڑا کر دیا

Leave a reply