باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی)جہمپیر کے قریب کوئلے کی کان میں جان بحق مزدور کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے این ڈی ایم اے سے منظور شدہ 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک تقسیم – ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے اپنے دفتر میں جھمپیر میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں پیش آنے والے سانحہ میں جان بحق ہونے والے چمن گل خان کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں اور شفارش پر این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک فراہم کیا گیا . حالیہ شدید بارشوں کے دوران جھمپیر میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب پیش آنے والے افسوسناک سانحہ میں جاں بحق ہونے والے 09 مزدوروں میں سے 8 کے ورثاء کو ضلعی انتظامیہ ٹھٹھہ کی جانب سے ارسال کردہ سفارش کے تحت این ڈی ایم اے کی جانب سے 10-10 لاکھ روپے کے چیک فراہم کئے گئے تھے جبکہ باقی ایک رہ جانے والے مزدور چمن گل خان کے ورثاء کو آج 10 لاکھ روپے کا امدادی چیک ہاتھوں ہاتھ فراہم کیا گیا. اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ بلا تفریق ہر مشکل گھڑی میں ضلع کے عوام کی ہر ممکن مدد کرنے کیلئے ہر وقت کوشاں ہے اور انہیں کسی صورت تنہا ہر گز نہیں چھوڑا جائے گا.
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








