باغی ٹی وی ،گوجرخان( شیخ ساجد قیوم/ نامہ نگار ) الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چیئرمین PTI عمران خان کو نااہل قرار دینے کے فیصلے کے خلاف ملک بھر کی طرح گوجرخان میں بھی پی ٹی آئی ورکرز اور عہدیدارن نے چوک جی ٹی روڈ بلاک کر کے شدید احتجاج کیا سڑک پر ٹائر رکھ کر آگ لگائی گئی لاہور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرانسپورٹ بند کردیگئی ، گوجرخان شہر جی ٹی روڈ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں پی ٹی آئی کے سینکڑوں کارکن جمع ہو کر حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے بازی کرتے رہے اس موقع پر مقامی رہنماؤں راجہ سہیل کیانی ایڈووکیٹ راجہ تنویر اختر ایڈووکیٹ مرزا بشیر اور دیگر نے مظاہرین سے خطاب کیا اور الیکشن کمیشن کے فیصلے کو انتقامی اور جانبدارانہ فیصلہ قرار دیا مقامی ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر اور پی ٹی آئی رہنما شہزادہ خان اور دیگر نے بھی احتجاج میں شرکت کی شدید احتجاج اور نعرے بازی کے بعد ایم پی اے چوہدری جاوید کوثر کی اپیل پر مظاہرین پرامن طور پر منتشر ہو گئے
کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں








