پیرمحل باغی ٹی وی(وقاص شریف نامہ نگار)زراعت آفیسر کی مختلف کاروائیوں میں غیر قانونی زرعی ادویات فروخت کرنے پر دو سٹور مالکان کے خلاف مقدمات درج ۔۔
تفصیلات کے مطابق :زرعی ادویات بغیر کسی ڈیلر شپ کے غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کے الزام میں زراعت آفیسر پیسٹ وارننگ اینڈ کوالٹی کنٹرول آ ف پیسٹی سائیڈ حفظہ افضل نے 697/39 گ ب میں ملزم ساجد محبوب ولد سردار محمد کے سٹور کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ ملزم نے بغیر کسی لائسنس اور ڈیلر شپ کے زرعی ادویات کا سٹور بنایا ہوا تھا دوران پڑتال ملزم نے خود اس بات کا اقرار کیا کہ ان کے پاس کسی کمپنی کی ڈیلر شپ نہیں ہے ۔ دوسری کارروائی 704/46 گ ب میں غلام رسول سپرے سنٹر پر کی گئی تو مالک سٹور محمد عماد رسول نے اس بات کو تسلیم کیا کہ ان کے پاس بھی کوئی لائسنس نہیں ہے اور وہ کوئی ڈیلر شپ بھی ثابت نہ کر سکا ۔ جس کی بنا پر 697/39 گ ب کے ساجد محبوب اور 704/46 گ ب کے عماد رسول کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا ہے
Shares:








