چارسدہ: خیبر پختونخوا میں فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
باغی ٹی وی : نجی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چارسدہ کے علاقے ترنگزئی مفتی آباد میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل بلال شہید ہوگیا۔
تین برس قبل چار افراد کو قتل کرنیوالا سفاک ملزم گرفتار
پولیس کے مطابق کانسٹیبل بلال منڈا ہیڈ میں تعینات تھے اور موٹر سائیکل پر اسپیشل ڈیوٹی کے لیے چارسدہ جا رہے تھے کہ ان پر فائرنگ کی گئی۔
واقعے کے بعد ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جبکہ پولیس اہلکار کی لاش کو قانونی کارروائی اور پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال چارسدہ منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندی سخت کردی۔
تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی مفتی آباد میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے بلال جان کی نماز جنازہ پولیس لائن چارسدہ میں سرکاری اعزاز کے ساتھ اداکی گئی،نماز جنازہ میں ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد، ایس پی انوسٹی گیشن چارسدہ سجاد خان، سرکل ایس ڈی پی او ز و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ اس موقع پر چارسدہ پولیس کے دستے نے شہید کے اعزاز میں سلامی پیش کی۔ بعد از نماز جنازہ شہید کے جسد خاکی کو ان کے آبائی گاوں اتمانزئی روانہ کیا گیا۔
شہید کانسٹیبل بلال جان اتمانزئی کارہائشی تھا جن کے 3بچے تھے، شہید پولیس کانسٹیبل منڈا ہیڈ میں تعینات تھا آج صبح سپیشل ڈیوٹی کے لئے چارسدہ آرہے تھے کہ علاقہ تھانہ عمرزئی کی حدود ترنگزئی مفتی آباد میں نامعلوم شرپسندوں کی فائرنگ سے شہید ہوئے۔شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ان کے آبائی گاوں اتمانزئی میں شام5بجے ادا کی جائے گی۔
ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد نے شہید کانسٹیبل بلال جان کی ورثاء سے ملاقات بھی کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہیدکے ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے گی۔
دوسری جانب جنوبی وزیرستان میں اعظم ورسک پولیس تھانے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز نے نامعلوم مسلح حملہ آوروں پر جوابی فائرنگ کی اس دوران پولیس محرر فضل ملک شہید ہو گئے پولیس نے لاش اسپتال منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
گھر کے واش روم سے ڈاکٹر کی نعش برآمد، چند روز قبل لوٹا تھا کینیڈا سے
ادھر کراچی میں گلشن اقبال لال فلیٹ کے قریب 2 ڈاکوؤں نے فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کی کوشش، ایک ملزم گرفتار دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔
پولیس کے مطابق لال فلیٹ کے قریب 2 ملزمان فوڈ ڈیلیوری بوائے سے لوٹ مار کر رہے تھے کہ اس نے مزاحمت کی، اس دوران قریب موجود سکیورٹی گارڈ نے ملزمان پر فائرنگ کر دی جس کے بعد 1 ملزم فرار ہوگیا جبکہ دوسرا کود کر بنگلے میں داخل ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز نے گھر گھر تلاشی لی اس دوران ایک گھر میں سی سی ٹی وی کیمرے میں ملزم چھت پر چھپا ہوا نظر آیا بعد ازاں پولیس اور رینجرز نے ملزم کو گرفتار کر کے شاہراہ فیصل تھانے منتقل کردیا۔