صالح محمد کے گارڈز کی گولی چلانے سے متعلق کیس،تحریری فیصلہ جاری

court

پی ٹی آئی رکن صالح محمد کے گارڈز کی گولی چلانے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی

سیشن کورٹ اسلام آباد نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا ،تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ صالح سواتی ، تصدق حسین اور شاہ زیب کو پیش کیا گیا،معاملہ انسدادِ دہشت گردی کا ہے عدالت میں آج چھٹی تھی،چھٹی کے باعث ڈیوٹی جج نے جسمانی ریمانڈ کی سماعت سنی،مزید تفتیش کے لیے تفتیشی افسر نے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،پولیس تینوں ملزمان سے مزید تفتیش کرنا چاہتی ہے،  ملزمان کے وکلا نے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی مخالفت کی،دونوں سیکیورٹی اہلکاروں سے اسلحہ کی برآمدگی ہوچکی،ملزمان سے دوران حراست میں کوئی برآمدگی نہیں ہوئی مزید جسمانی ریمانڈ دینےکا فائدہ نہیں کیونکہ ملزمان سے تفتیش اور بر آمدگی ہوچکی،جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کی جاتی، ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجا جائے، ملزمان کو 4 نومبر کو انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائے

واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس نے تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان اور ان کے سیکیورٹی پر مامور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا تھا،الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث کے پی پولیس اہلکاروں اور پی ٹی آئی رہنما کیخلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور پولیس کے ساتھ مزاحمت کی دفعات بھی شامل ہیں۔ایف آئی آر میں مستعفیٰ ایم این اے صالح محمد خان اور ان کے گن مینز تصدق علی شاہ اورشاہ زیب ملزم نامزد کیے گئے۔

عمران خان چوری کے مرتکب پارٹی سربراہی سے مستعفی ہونا چاہیے،عطا تارڑ

نااہلی فیصلہ، احتجاج میں چند لوگ کیوں نکلے؟ عمران خان برہم

وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان کیخلاف مقدمہ درج کروانے کا اعلان کیا ہے

ویڈیو، اللہ کرے میں نااہل ہو جاؤں، عمران خان اپنی نااہلی کو بھی درست قرار دے چکے

Comments are closed.