صالح محمد کی تصویر وائرل، آئی جی کا نوٹس، متعلقہ اہلکار تاحکم ثانی معطل:پولیس والوں کےلیے پہلے جزاپھرسزا

0
108

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد کی گلے میں لٹکائی گئی تختی والی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سی آر او انچارج اور اہلکاروں کو تاحکم ثانی معطل کر دیا ہے۔

یاد رہےدوسری طرف آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ریڈ زون میں مسلح گارڈز کو گرفتار کرنے والی اسی پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان بھی کیا ہے اور اب تصویر میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد عارضی طور پرمعطل بھی کردیا

یاد رہے کہ 2018 کے عام انتخابات میں مانسہرہ خیبر پختونخوا سے منتخب ہونے والے صالح محمد قومی اسمبلی سے استعفیٰ دے چکے ہیں تاہم سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے ابھی تک ان کا استعفیٰ قبول نہیں کیا گیا۔

گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم عمران خان کو توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل قرار دیا تو پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے انتخابی کمیشن کے باہر احتجاج کیا۔ اس احتجاج کے دوران پی ٹی آئی رہنما صالح محمد نے کارکنوں کے ہمراہ زبردستی الیکشن کمیشن کی عمارت میں داخل ہونے کی کوشش کی اور روکے جانے پر اپنے گارڈ سے پولیس پر فائرنگ کرائی۔ اس وجہ سے انہیں اور ان کے ساتھ موجود خیبر پختونخوا پولیس کے گارڈ کو حراست میں لیا گیا۔

اسی دوران سوشل میڈیا پر پاکستان تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی کی تصویر وائرل ہوئی جس میں ان کے گلے میں لٹکائی گئی تختی پر ان کا نام، ولدیت اور دیگر تفصیل درج ہے، جس پر حکومتی اراکین اسمبلی سمیت دیگر لوگوں نے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

صالح محمد کی تصویر وائرل ہونے کے بعد آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے فوری ایکشن لیتے ہوئے متعلقہ سی آر او انچارج اور ملوث اہلکار کو تا حکمِ ثانی معطل کردیاہے جبکہ اس سارے معاملے پر ایس ایس پی آپریشنز کو انکوائری کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

دوسری طرف آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے ریڈ زون میں مسلح گارڈز کو گرفتار کرنے والی پولیس ٹیم کے لئے انعامات کا اعلان کر دیا۔

یاد رہے کہ کے پی کے پولیس کے مسلح گارڈ نے ریڈ زون میں فائرنگ کردی تھی جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ پولیس اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مسلح گارڈز کو گرفتار کیا تھا۔ اچھی کارکردگی پر دیگر افسران و اہلکاروں کو بھی انعامات دئیے جائیں گے۔

Leave a reply