باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال اور شہر کے مختلف علاقوں کا اچانک دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سمیع اللہ اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر غلام مصطفی کے ہمراہ ڈینگی وارڈ سمیت مختلف وارڈز میں گئے اور مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنایت سدھو کے ہمراہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی گئے اور صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔

کی طرف سے پوسٹ کیا گیاڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی 2003ء سے اب تک مختلف قومی اور ریجنل اخبارات میں کالمز لکھنے کے علاوہ اخبارات میں رپورٹنگ اور گروپ ایڈیٹر اور نیوز ایڈیٹرکے طورپر زمہ داریاں سرانجام دے چکے ہیں اس وقت باغی ٹی وی میں بطور انچارج نمائندگان اپنی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں