ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے میں پاکستانی ٹیم فتح کے لئے پُرجوش،بھارت کے خلاف ایشیاکپ کی کارکردگی دہرانے کے خواہاں ہے-

باغی ٹی وی: پاکستانی آل راؤنڈر محمد نواز نے ایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ پاک بھارت میچ پر دنیا بھر کے شائقین کی نگاہیں مرکوز ہوتی ہیں، پریشر گیم میں پرفارمنس دکھانے سے اعتماد میں اضافہ ہوتا اور سیکھنے کا بھی موقع ملتا ہے-

پاک بھارت میچ سے قبل آئی سی سی نے بابر اعظم کو نیا خطاب دے دیا

انہوں نے کہا کہ پاور پلے میں بولنگ کا تجربہ،شاداب خان کے ساتھ بھی اچھا تال میل ہے، پاکستان ٹیم فتح کیلیے پرجوش ہے،ہمیں قابل بھروسہ بیٹرز اور ایک شاندار بولنگ یونٹ کی خدمات حاصل ہیں، اپنی بہترین کوشش کریں گے۔

ایک انٹرویو میں نسیم شاہ نے کہا کہ بھارت کے خلاف میچ دباؤ سے بھرپور ہوتا ہے، کوشش یہی ہے کہ اچھی پرفارمنس کا سلسلہ جاری رکھیں۔

روہت شرما، سوریا کمار یادیو اور ویراٹ کوہلی کو ٹارگٹ کرنے سے متعلق سوال پر ان کا کہنا تھا ایک فاسٹ بولر کی حیثیت سے کوشش یہی ہوتی ہے کہ وکٹ ملے لیکن میچ کی صورتحال میں ٹیم کی ضرورت کے مطابق کسی کو آؤٹ کرنا سب سے اہم ہوتا ہے، بھارت کے خلاف میچ میں یہی ہدف ہے کہ جب بھی ٹیم کو ضرورت ہو وکٹ لے کر دوں۔


قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لیے نئی شرٹ کی تصویر ٹوئٹر پر ’محمد ‘ نام کے ساتھ تیار کی اور لکھا کہ ’ بس اتنی سی خواہش ہے کہ تیرے نام سے جانا جاؤں‘ رضوان نےحضرت محمدﷺ کا نام بھی تحریر کیا۔

بھارت آئے نہ آئے ایشیاکپ پاکستان میں ہی ہوگا، پی سی بی کا ڈٹ جانےکا فیصلہ

محمد رضوان آسٹریلیا میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے میچز میں اپنے سیکنڈ نیم ’رضوان‘ کے بجائے فرسٹ نیم ’محمد‘ کی شرٹ پہن کر کھیلیں گے تاہم رضوان کا شرٹ نمبر 16 ہی رہے گا۔

جہاں پاکستانی کرکٹ ٹیم بھارت کے خلاف میچ کیلئے پُرجوش ہیں وہیں کرکٹ فینز بھی بے چینی سے مقابلے کی گھڑی کا انتظار کر رہے ہیں بھارت کے خلاف میچ میں شرکت کے لیے آنے والے ایک پاکستانی کرکٹ شائق نے میچ دیکھنے کے لیے گراؤنڈ آنے والوں کو مفت شرٹس فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

پاکستانی کرکٹ شائق کا کہنا تھا موسم کچھ بہتر ہوا ہے اور امید ہے کہ آج کا میچ ضرور ہو گا آج کا میچ گراؤنڈ میں دیکھنے کے لیے شائقین کے لیے کچھ شرٹس لایا ہوں، جن کے پاس شرٹس نہیں ہوں گی انہیں یہ شرٹس فری میں دوں گا، خواہش ہے کہ میچ میں پورا اسٹیڈیم سبز ہو اور ہم گرین پاور کو شو کریں۔

Shares: