باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ (نامہ نگار راجہ قریشی )دھابیجی ماڈل ٹاؤن سےمقامی صحافی کا موٹر سائیکل چور لے اُڑے
تفصیل کے مطابق دھابیجی ماڈل ٹاؤن سے سینئر صحافی علی نواز بھٹی کی سپرسٹار موٹر سائیکل رجسٹریشن نمبر kjh 2864 چوروں نے چرالیا ہے ،دھابیجی پولیس نے این سی داخل کر کے تفتیش شروع کردی ، دھابیجی میں دن دھاڑے کی چوریوں نے عوام کو خوف زدہ کر دیا ہے، گزشتہ روز دھابیجی کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں سینئر صحافی علی نواز بھٹی کی گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چور لے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے جس کی این سی دھابیجی تھانہ میں درج کروائی گئی ہے مگر پولیس چوروں کوٹریس اور گرفتار کرنے میں ناکام ہوگئی ہے چور بلا خوف و خطر آئے روز واردات انجام دینے میں کامیاب ہو جاتے ہیں .
Shares: