ڈی آئی خان :پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیاگیا،حادثات،چوری وڈکیتی ،جرائم کا نہ تھمنے والا سلسلہ جاری

باغی ٹی وی ،ڈیرہ اسماعیل خان(نامہ نگار) دولت کورونہ میں نامعلوم افراد نے پولیس چیک پوسٹ کو دھماکے سے اڑا دیا ہے،دھماکے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا،دولت کورونہ پولیس چیک پوسٹ سیکورٹی خدشات کے باعث چند روز قبل خالی کی گئی،پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوکر تفتیش شروع کردی ہے۔
تھانہ کڑی خیسورکی حدودچشمہ روڈ پیر قمرسلطان و جھوک ڈبری کے مقام پر کنٹینر موٹرسائیکل سواروں پر چڑھ دوڑاکنٹینرنے1 موٹرسائیکل کو کچل دیاجبکہ 2 موٹرسائیکل سوارشدید زخمی، حادثے میں جاں بحق ہونے ولے کانام حمیداللہ ٹبہ یاسین کڑی خیسور کچہ سے بتایاجارہاہے
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر تھانہ کینٹ پولیس نے موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی،تھانہ کینٹ کی حدود سے عمادالحسن ولد اورنگزیب قوم راجپوت سکنہ مجاہد نگرکاموٹرسائیکل چوری کرلیاگیا،کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کی تلاش شروع کردی ہے،واردات کے بعد ملزم فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپوں کاسلسلہ شروع کردیاہے
تھانہ کینٹ میں عامرفرید جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ڈیرہ اسماعیل خان نے رپورٹ درج کرائی ہے کہ جائے وقوعہ دفترساجدلطیف بالمقابل دفترایس پی نامعلوم ملزمان سولر پلیٹ بمعہ سٹینڈوتارچوری کرکے لے گئے ہیں،مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کینٹ پولیس نے نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے،پولیس نے ملزمان کی تلاش کا کام شروع کردیاہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب شہیدپولیس کی قیادت میں تھانہ نواب پولیس نے قتل کی نیت سے فائرنگ کرنے والے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، ملزم کی تلاش کاکام جاری ہے تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ہے
ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب پولیس کی قیادت میں آئی ایچ سی سبطین نے عبدالخیل موڑ پرملزم شعیب ولد مشتاق احمدقوم ساندھی سکنہ یارک سے ایک پستول تیس بور بمعہ دس کارتوس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا، ایک اور ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات پر ڈی ایس پی تھانہ نواب پولیس کی قیادت میں آئی ایچ سی امین نے عبدالخیل موڑ پرملزم اسحاق ولد غلام سرور قوم باہوخیل سکنہ چنڈہ سے ایک پستول تیس بور بمعہ سات کارتوس برآمدکرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتارکرلیا، ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکیپٹن(ر)نجم الحسنین لیاقت کو ناجائز اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے احکامات دینے پرزبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے

Leave a reply