راولپنڈی :خیبرپختونخوا کے علاقے شمالی وزیرستان میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک جوان شہید ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے سرحد پار افغانستان سے نے حسن خیل سیکٹر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے 32 سالہ سپاہی وقارخان کاتعلق صوابی سے تھا۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق پاک فوج کی جانب سےد ہشتگردوں کو بھرپور جواب دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان افغان سرزمین کودہشتگردی کیلئےاستعمال کی شدید مذمت کرتا ہے ۔ پاکستان مسلسل افغانستان سے بارڈر منیجمنٹ کو مؤثر بنانےکی درخواست کرتارہاہے۔
ترجمان کے مطابق پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکیلئےپرعزم ہے اور ایسی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔