ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ کینیا میں پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں مردہ گھر میں موجود ہیں پاکستانی سفیر نے مرحوم ارشد شریف کی شناخت کرلی شناخت کے بعد اب میت کی واپسی کے لئے قانونی عمل شروع ہے اس وقت میت کی شناخت اور وطن واپسی کے لئے ضابطے کی قانونی کارروائی کی جا رہی ہے کینیا کے حکام کو ضابطے کی کارروائی جلد مکمل کرنے کی درخواست کی ہے

کینیا میں پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں مردہ گھر میں موجود ہیں

کینیا میں پاکستان کی سفیرسیدہ ثقلین، کینیا کے پولیس حکام اور ڈاکٹرز اس وقت نیروبی میں مردہ گھر میں موجود ہیں

قبل ازیں کینیا میں ارشد شریف کی موت پر وفاقی وزیر اطلاعات ،مریم اورنگزیب نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور اپیل کی ہے کہ ارشد شریف کے کیس میں مصدقہ حقائق تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ارشد شریف کی والدہ اورپاکستان میں کینیا کے سفیر سے ٹیلی فون پر گفتگو کی جس میں ان کی والدہ کو اب تک کی پیشرفت اورحاصل معلومات سے آگاہ کیا وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ارشد شریف کی والدہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ارشد شریف کے اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں ان کے ساتھ پیش آئے واقعے کی وجوہات کا پتا چلانے کی کوششیں جاری ہیں کینیا کی حکومت نے سرکاری طور پر ارشد شریف کی موت سے متعلق اب تک کچھ نہیں بتایا کینیا کی حکومت کے سرکاری سطح پر آگاہ کرنے کی تفصیلات ارشد شریف کے اہلخانہ اور عوام کو بتائیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی میڈیا پرارشد شریف سے متعلق جاری قیاس آرائیاں افسوسناک ہیں مصدقہ حقائق سامنے آنے تک قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے کینیا میں پاکستان کی ہائی کمشنر آئی جی پولیس کے دفتر جارہی ہیں وزارت داخلہ بھی کینیا کی سکیورٹی ایجنسیز سے رابطے میں ہے ارشد شریف کے ساتھ پیش آئے واقعے کے تمام حقائق تک پہنچیں گے

علاوہ ازیں وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کی ہے اور کہا ہے کہ کینیا میں ارشدشریف کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے ہم غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر شریک ہیں واقعے سے متعلق حقائق جاننے کے لیے کینیا کی حکومت سے رابطے میں ہیں، نیروبی میں موجود پاکستانی سفارتخانہ معاملے میں مکمل معاونت کررہا ہے

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

خدارا ملک کا سوچیں،مجھے فخر ہے میں ایک شہید کا باپ ہوں،ظفر حسین شاہ

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

Comments are closed.