ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ ترجمان پاک فوج

0
95

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کینیا میں ارشد شریف کی موت پر ترجمان پاک فوج نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیاہہے

ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ سینئر صحافی ارشد شریف کی کینیا میں ناگہانی وفات پر گہرا دکھ ہے۔ اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے درجات کو بُلند کرے۔۔ دکھ کی اس گھڑی میں اللہ تعالیٰ ارشد شریف کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے صحافی ارشد شریف کے قتل پر اظہار افسوس کیا اور کہا کہ صحافی ارشد شریف کے قتل کا ناقابل یقین واقعہ انتہائی صدمے کا باعث ہے،

اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف اور ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی نے سینئر صحافی ارشد شریف کی انتقال پر اظہار تعزیت کیا ہے، اور کہا ہے کہ ارشد شریف کے انتقال کی خبر سن کر دلی دکھ اور افسوس ہوا ،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا،اسپیکر و ڈپٹی اسپیکر نے اللّه تعالی سے مرحوم کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی ہے

سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سینئر اینکر پرسن ارشد شریف کے کینیا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر اظہار افسوس کیا ہے، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے اور کہا ہے کہ دعا ہے اللہ تعالیٰ ارشد شریف کو جوار رحمت میں جگہ دے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے ارشد شریف نے صحافت کے میدان میں بے مثال خدمات سرانجام دیں۔ ارشد شریف نے انسانی حقوق اور آزادی صحافت کیلئے ہمیشہ آواز بلند کی۔ ارشد شریف کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

واضح رہے کہ کینیا میں پولیس کی فائرنگ سے ارشد شریف کی موت ہوئی ہے، وزیراعظم، صدر مملکت سمیت سیاسی شخصیات نے ارشد شریف کی موت پر اظہار افسوس کیا ہے، نیشنل پریس کلب اسلام آباد نے ارشد شریف کی موت پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے

ایک بیٹا شہید،خواہش ہے دوسرے کو بھی اللہ شہادت دے،پاک فوج کے شہید جوانوں کے والدین کے تاثرات

شہادت سے سات ماہ پہلے بیٹے کی شاد ی کی تھی،والدہ کیپٹن محمد صبیح ابرار شہید

ارشد شریف کی موت پر وزیراعظم، صدر مملکت کا اظہار افسوس

اسلام آباد ہائیکورٹ کاسیکرٹری داخلہ و خارجہ کو ارشد شریف کے اہلخانہ سے رابطے کا حکم

‏ارشد شریف کو گولی کیسے لگی؟ حقائق سامنے آ گئے

ارشد شریف کی موت،قیاس آرائیوں سے گریز کیا جائے،وفاقی وزیر اطلاعات

Leave a reply