باغی ٹی وی ،ٹھٹھہ ( راجہ قریشی نامہ نگار) محکمہ صحت کے ملازمین کا رسک الاؤنس بحال ،گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ
تفصیل کے مطابق گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ کی آج سیکرٹری صحت ،اسپیشل سیکرٹری صحت اور ایڈیشنل سیکرٹری صحت کے ساتھ میٹنگ ہوئی ۔تفصیلی بحث مباحثہ کے بعد طے ہوا کہ رسک الاوٴنس ایک گریڈ سے 16 گریڈ 17000اور 17 سے اوپر والے افیسرز کو 30000 ہزار کی سمری اج ہی بنا کر بھیج رہے ہیں۔ اسی ماہ کی پانچ تاریخ کو نرسز کے پروموشن جس میں اسٹاف نرسز کے پروموشن 28 آکتوبر کو دو بجے رکھی گئی ہے اور پیرا میڈیکل کا ٹائم اسکیل بھی اسی ٹائم فریم میں ہوگا ،نرسز اور ڈاکٹر ز کی پیڈ ڈیپوٹیشن پالیسی این آئی سی ایچ اور جناح کی اسٹاف نرسز کے پروموشن ایچ او پی جییز اور ڈینٹل ،اسپیشل /ایم ایل او کیڈر اور ایل ایچ وی کے کے مسائل 5نومبر تک حل نہیں ہوئے تو پھر دھرنا دیا جائے گا ۔ترجمان گرینڈ ہیلتھ الائنس سندھ نے کہا ہے کل کا دھرنا اتفاق رائے سے موخر کیا جاتا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر کل سے دو گھنٹے کا احتجاج پورے سندھ میں کیا جائے گا جب تک ہمارے تمام مطالبات پورے نہیں ہوتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا.

Shares: