باغی ٹی وی ،جتوئی(نذیرشجراء )شہرسلطان موضع بیربند کارہائشی محمداختر ولد حاجی احمد قوم بلہ نے دفتر پریس کلب میں آکر میڈیا کو بیان دیاہے کہ ملزمان میں حفیظ عرف بگا خان محمد اسلم رانھجو اور اکرم وغیرہ نے ہمارے گھر کی چاردیواری پھلانگ کر داخل ہوئے اور آتے ہی ہماری عورتوں بچوں پر بہمانہ تشدد کرنا شروع کردیا جس کے نتیجے میں ہماری عورتیں اور بچے شدید زخمی ہوئے تھے تو میں نے تھانہ شہرسلطان میں درخواست دی کہ ملزمان نے ہمارے گھر کی چاردیواری پھلانگ کر داخل ہوئے اور آتے ہی عورتوں بچوں پر بہمانہ تشدد کیاہے اور ہماری عورتیں بچے شدید زخمی ہوئے ہیں ہماری کاروائی کی جائے اور پولیس تھانہ شہرسلطان نے مدعی محمداختر کے بیان پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کردیا اور ملزمان پارٹی نے اپنی کسی اور خاتوں کو خود مارپیٹ کرکے تھانے لے آئے ہیں اور پولیس نے اس کو بھی ڈاکٹ جاری کردیا تو اس خاتون کو آر ایچ سی شہرسلطان میں لے گئے تو وہاں پر اس خاتون کی ڈلیوری کی گئی جس کا بچہ زندہ پائیدا ہوا اور اس خاتون کے پیٹ سے نشہ آور گولیاں بھی نکالی گئی ہیں تو چند گھنٹوں بعد وہ بچہ فوت ہوگیاتھا تو ملزمان پارٹی نے ڈرامہ رچاکر کہاہے اس خاتون کو تشدد کیاگیا لیکن کوئی کوئی تشدد نہیں ہوا اور نہ وہ خاتون اس جھگڑے میں موجود تھی مدعی مقدمہ محمداختر نے یہ بھی کہاہے کہ ملزمان کو سیاسی اور بااثر لوگوں کی پشت پناہی حاصل ہے اور مجھے بھی شدید خطرہ ہے محمداختر نے کہاہے کہ میں پولیس تھانہ شہرسلطان سے اپیل کرتا ہوکہ میرے مقدمے میں نامزد ملزمان کو فوری گرفتار کرکے مجھے انصاف فراہم کیاجائے اور ملزمان پارٹی کی جھوٹی اور من گھڑت کاروائیوں کو روکاجائے

Shares: